آل انڈیا نیوز اردو WhatsApp Channel

آل انڈیا نیوز اردو

1.2K subscribers

About آل انڈیا نیوز اردو

[email protected] اس چینل کو دینی ملی اقتصادی فکری سیاسی اصطلاحی معلومات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور حالات حاضرہ کے وہ پہلو جو گودی میڈیا چھپاتی ارہی ہے اسے اجاگر کرنے کے لیے

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/13/2025, 12:41:46 AM

کیا اس دردناک حادثے کی بھی جوابدہی طے نہیں ہوگی ؟ مسافر جل کر کوئلہ بن گئے اور ہاسٹل کے بچے خون میں لت پت ہوگئے : ایئر انڈیا کا یہ جہاز دہلی سے احمد آباد آیا، اور احمد آباد سے اڑان بھرنے کے 5 منٹ کے ہی اندر گر کر تباہ ہوگیا، یہ اگر ایئرپورٹ اتھارٹی اور ایئر انڈیا کی خطرناک مجرمانہ غفلت نہیں تو اور کیا ہے؟ صرف 600 فٹ کی اڑان بھر کر جہاز تباہ ہوگیا یعنی جہاز میں ایسی صریح گڑبڑ موجود تھی کہ وہ قابلِ پرواز ہی نہیں تھا ۔ پائلٹ نے اڑان بھرنے کے محض چند سیکنڈ بعد مےڈے MAYDAY کال جاری کردیا تھا ( ہوائی جہاز کا ایمرجنسی الارم جو ایئر ٹریفک کنٹرول کو انتہائی ایمرجنسی صورتحال میں پیغام دیتا ہے) اس سے بھی یہی پتا چلتا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرتے ہی پائلٹ کو بھی اندازہ ہوگیا کہ یہ جہاز قابلِ پرواز نہیں، لیکن ایئر ٹریفک کنٹرول نے جب ایک منٹ کے اندر جہاز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو رابطہ نہیں ہوسکا اور جہاز گر کر تباہ ہوگیا ۔ جہاز ایک میڈیکل کالج ہوسٹل پر گر کر تباہ ہوا وہاں بھی کتنی ہی جانیں ضائع ہوئیں لیکن ہر طرح سے خبروں کو دبانے کی کوششیں ہورہی ہیں، حادثے کی وجوہات پر کوئی بات نہیں ہے، ہاسٹل میں جو تباہی مچی اس پر بھی کوئی بات نہیں، اگر یہی حادثہ کسی اور ملک میں ہوتا تو اب تک حکمران خود شرم سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کردیتا اتنی ساری جانیں چلی گئیں ہیں واضح طور پر غفلت کی بنا پر ۔ مسافر جل کر کوئلہ بن گئے اور کھانا کھانے کے لیے جمع ہوئے ہاسٹل کے بچے خون میں لت پت ہوگئے، کس قدر تکلیف دہ سانحہ ہے یہ کسی بھی زندہ سماج کے لیے یہ حادثہ نیندیں اڑانے والا ہے، لیکن ہمارے یہاں تو اب تک جوابدہی طے نہیں ہوپا رہی ہے ۔ آکاش نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسی جہاز میں دہلی سے احمد آباد آیا ہے اس نے بتایا کہ دہلی سے احمد آباد تک جہاز میں واضح طور پر " غیر معمولی" اثرات نظر آرہے تھے اور اس نے ویڈیو بھی بنایا ہے۔ اگر یہ حادثہ کانگریس راج میں ہوتا تو اب تک استعفوں اور ذمہ داروں کی گرفتاریوں کے لیے ملک گیر شور بلند ہوچکا ہوتا۔ لیکن موجودہ سرکار میں خواہ کتنے ہی ٹرین حادثے ہوں یا بھگدڑ میں اموات یا اب یہ جہاز کی تباہی کوئی ذمہ داری کوئی جوابدہی طے نہیں ہوتی ہے، عوامی جانوں کو کس قدر سستا بنادیا گیا ہے ؟ اگر ہم سوال اٹھائیں تو یہ حکمران طبقہ اور ان کی مشنری ہمیں ملک کا غدار قرار دے گی، کہےگی کہ اتنے دردناک حادثے پر سیاست مت کرو لیکن یہ تو بتائیے کہ اتنے بڑے دردناک حادثے میں مجرمانہ غفلت کا واضح منظر موجود ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ کیا جہاز اور ایئرپورٹ کی منسٹری سیاسی حکمرانوں کے علاوہ کسی اور مخلوق کے پاس ہے اور اس سے ہونے والی کمائی کیا غیر سیاسی لوگ کھاتے ہیں ؟ ہمارے ملک کی اپوزیشن جماعتیں بھی اس معاملے میں ناکام ہیں، پہلے جب بھاجپا اپوزیشن میں تھی تو ریلوے حادثات یا دیگر ایسے حادثات پر ذمہ داران کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرتی تھی، لوگ مسلسل سفر میں رہتے ہیں، عام ہندوستانی شہری کیا اب ہوائی جہاز کے سفر کو لےکر تشویش میں مبتلا نہیں ہوگا؟ 5 منٹ کے اندر جہاز تباہ ہوگیا، کوئی ادنٰی سی عقل رکھنے والا بھی اسے سمجھ سکتا ہے کہ جہاز کو مطلوبہ جانچ اور ضروری تدبیروں سے گزارتے وقت انتہائی غفلت برتی گئی ہے، جہاز اڑنے کی پوزیشن میں ہی نہیں تھا، اور ایسی مجرمانہ غفلت اوپر سے ہی نیچے آتی ہے ۔ اتنی ساری جانوں کا ضیاع اتھارٹی اور انتظامیہ کی غفلت کے نتیجے میں ہوا لیکن افسوس ہےکہ اس ملک میں اب سب سے پہلے ان حادثوں کی سرکاری خامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہوتی ہے جس کے نتیجے میں سسٹم میں کوئی اصلاح نہیں ہوتی اور آئندہ بھی ایسے حادثوں کا خطرہ برقرار رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس ملک کو رعایا پرور حکمرانی عطا فرمائے ۔ ✍️: سمیع اللہ خان https://chat.whatsapp.com/EBPnIleczXdC4QRtNHuvV3

Video
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/12/2025, 9:48:09 AM

گجرات :احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، 242 مسافروں کی زندگی خطرے میں گجرات: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 12جون 2025) اگجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو لندن جا رہی تھی ٹیک آف کے فوراً بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر اور عملہ سوار تھا حادثے کے بعد دھوئیں کے بادل اور دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایوی ایشن حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔ واضح رہے دو پائیلٹ دس کرو ممبرز کی ابھی تک کوئی خبر نہیں مل سکی ہے https://chat.whatsapp.com/EBPnIleczXdC4QRtNHuvV3

😢 1
Video
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/16/2025, 4:40:00 PM

کیا کوٸی امام دعوت و تبلیغ کا مخالف ھوسکتا ھے ؟ kya koi imam dawat o tabligh ka mukhalif hosakta hai?

❤️ 1
Video
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/14/2025, 12:35:39 AM

احمد آباد طیارہ حادثہ میں کرشماتی طور پر زندہ بچ جانے والے شخص کی کہانی خود اُسی کی زبانی۔ https://chat.whatsapp.com/B5g9BOGGABxJeokQNrqJjX

Video
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/12/2025, 9:41:46 AM

*بریکنگ نیوز - گجرات میں ایر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار 242 مسافرین تھے سوار* https://chat.whatsapp.com/EBPnIleczXdC4QRtNHuvV3

آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/15/2025, 4:13:26 PM

الحمدللہ 🇮🇷 نیتن یاہو کے اعزہ واقارب کے گھروں پر ایران کا حملہ، پاور اسٹیشن پر ایرانی حملہ : ان دونوں حملوں کی تصدیق خود اسرائیلی میڈیا نے کی ہے، البتہ اسرائیل کی طرف سے سخت سینسر شپ کی وجہ سے ویڈیوز اور تصاویر مؤخر ہیں۔

Post image
😮 ❤️ 3
Image
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/17/2025, 11:05:42 AM

تازہ ترین ؛ 🇮🇷 ایران کا اسرائیل پر مزید شدت کےساتھ حملہ : اس وقت اسرائیلی شہر تل ابیب ایرانی میزائلوں سے گونج رہا ہے، آج ٹرمپ نے ایران کی راجدھانی تہران پر بمباری کی دھمکی دی ہے اور کئی مغربی ممالک ایران کو جڑ سے اکھاڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں، کہا جارہا تھا کہ شاید اب ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے کیونکہ وہ اکیلا ہے، لیکن ایران کی قیادت نے دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اسرائیل پر مزید شدت کےساتھ تازہ ترین حملے کرکے لوگوں کو چونکا دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ایران کی مدد و نصرت فرمائے ۔ ✍️: سمیع اللہ خان

Post image
👍 🤲 ❤️ 9
Image
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/17/2025, 4:59:59 AM

*ایران اس را ئیل جنگ کے حوالے سے استاد محترم شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا تازہ ٹوئیٹ*

Post image
Image
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/12/2025, 9:42:11 AM

*بریکنگ نیوز - گجرات میں ایر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار 242 مسافرین تھے سوار* https://chat.whatsapp.com/EBPnIleczXdC4QRtNHuvV3 حادثہ اس 👆طرح ہوا

Video
آل انڈیا نیوز اردو
آل انڈیا نیوز اردو
6/12/2025, 9:40:52 AM

*بریکنگ نیوز - گجرات میں ایر انڈیا کا طیارہ حادثہ کا شکار 242 مسافرین تھے سوار*

Video
Link copied to clipboard!