اَللّٰهُمَّ اِھۡدِ نَاالصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡم 🤲🏻 سوشل میڈیا اور اصلاح معاشرہ۔
February 7, 2025 at 11:14 AM
*پیدل چلو، خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے!*
قدیم کہاوت ہے: "صحتمند رہنا ہے تو پیر گرم اور سر ٹھنڈا رکھو۔"
میڈیکل سائنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ پیدل چلنے والے نہ صرف ذیابیطس، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، امراضِ قلب، ہڈیوں کی کمزوری، فالج اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، بلکہ صحتمند اور چاک و چوبند زندگی گزارتے ہیں۔
موجودہ دور کی تیز رفتار زندگی نے انسان کو "مفلوج" کردیا ہے۔ آج لوگ بہت کم پیدل چلتے ہیں۔ پروفیشنل زندگی ایسی ہو چکی ہے کہ اکثر لوگ سارا دن بیٹھے رہتے ہیں، حتیٰ کہ چھوٹے فاصلے بھی موٹر سائیکل یا گاڑی پر طے کرتے ہیں۔ اس طرزِ زندگی کے بھیانک نتائج بیماریوں کی صورت میں، خاص طور پر بڑھاپے میں، سامنے آتے ہیں۔
آجکل ایسے بوڑھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو 60 سال کی عمر کے بعد اپنی باقی زندگی وہیل چیئر پر گزارتے ہیں اور دوسروں کے سہارے کے محتاج ہو جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
وجہ یہ ہے کہ انسانی جسم میں 50% پٹھے (مسلز) اور ہڈیاں ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ اسی طرح 50% اعصاب (نروز) اور خون کی نالیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔ ہماری ٹانگیں گردشِ خون کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہیں۔ ہماری پنڈلیاں ہمارا "دوسرا دل" ہیں۔
❤️
3