Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
January 31, 2025 at 08:36 PM
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 🌷
بہت پیاری استاذہ 🌹
🌴 *دین کے راستے میں استقامت بہت ضروری ہے*
▪️آج فقہ القلوب کی کلاس لیتے ہوئے ۔۔ مجھے اپنے پچھلے تین مہینے کا وقت یاد آگیا ۔۔ کہ کس طرح میں ان دو دعاؤں کو اگنور کرتی رہی۔ کہ مجھے احساس بھی نہیں ہوا۔۔
🤲🏻1-(اَللّٰهُمَّ) یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَی دِيْنِكَ
(اے اللہ) اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ
2-🤲🏻رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
اے ہمارے رب! جب تو نے ہمیں ہدایت دے دی ہے تو ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر ،بے شک تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے
▪️ میں الھدیٰ جاتی ، تفسیر کی کلاس لیتی ، گروپ لیتی۔۔ مگر دلی سکون نہیں ملتا، دل بے چین سا تھا ، یہاں تک کہ گھر میں بھی دل نہیں لگتا تھا ۔۔
🏡للّٰہ کی توفیق سے ہم نے 11 سال بعد اپنا گھر خریدا ۔۔ مگر کوئی دلی خوشی نہیں تھیں
▪️ پھر ایک دن فجر میں اپنا روز کا قرآن پڑھ رہی تھی کہ میرے سامنے *سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 8* آگی اور جسے میرے بے چین دل کو سکون مل گیا ۔۔ اس طرح مجھے اور دعائیں یاد آنا شروع ہوگی جو میں بھول گئی تھی ۔۔
*جب سے اور اب تک میں نے ان دعاؤں کو مانگنا نہیں چھوڑا ۔۔
🌴 *جس طرح ہم دنیا کے کام استقامت کے ساتھ کرتے ہیں ،اسی طرح دین کے راستے میں بھی استقامت بہت ضروری ہے*
🪷 *ہماری ایک ساتھی نے ٹھیک کہا تھا کہ ہمیں اپنی ذاتی عبادات کی بہت فکر کرنی چاہیے ۔۔ جب ہی ہم دین کا کام بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں*
🌴 *استقامت میں سب سے پہلی چیز*
▪️اپنے رب سے تعلق مضبوط کرنا ہے ۔ اور اس کو اپنے عمل میں بھی لنا ہے۔
🤲🏻 *اللّٰہ ہم سب کو دین کے راستے میں استقامت عطا فرمائے آمین*
اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُكَ الْهُدٰی وَالتُّقٰی وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰی
اے اللہ! بے شک میں تجھ سے ہدایت، تقوٰی، پاکدامنی اور بے نیازی کا سوال کرتا ہوں
فرح خان
عائشہ منزل
❤️
👍
🙏
10