
Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 4, 2025 at 09:46 PM
بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم
*تدبر القرآن ، فقہ القلوب اور ریاض الصالحین کے اسباق اور میرے سفر پر ان کے اثرات ۔*
الحمدللہ لہ الکمال احمدہ واشکرہ سبحانہ وتعالی ذو الجلال والاکرام۔
تمام تعریفیں اس رب کائنات کے لیے جس کی توفیق سے سارے امور انجام پاتے ہیں۔
*فقہ القلوب کا ساتھ*
الحمدللہ اس بار عمرہ پر میں نے بہت سی منفرد باتیں اپنے اندر محسوس کیں ۔سبحان اللہ جب جب میری نظر کعبہ پر پڑتی میں اللہ سبحانہ وتعالی کی عظمت اور کبریائی و شکر گزاری اور اس کی محبت کو بہت ذیادہ محسوس کررہی تھی ، اور *فقہ المحبة* کے کچھ الفاظ مجھے یاد آجاتے۔مجھے اس ایمان افروز منظر کے ساتھ طواف کرتے ہوئے تسبیحات و ذکر کا مزا ہی بالکل الگ لگ رہا تھا۔ میں اپنے لیے اس نفع مند علم اور اللہ کی محبت و تعظیم کے دل میں راسخ ہونے کی کثرت سے دعائیں کرتی۔ایک دلچسپ بات یہ کہ عربی خواتین کی کچھ کچھ عربی بھی سمجھ آرہی تھی۔اور میں خود بھی ٹوٹی پھوٹی زبان میں بول ہی لیتی۔جس کی مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی۔اور واقعی لگ رہا تھا کہ میں کسی قابل تو ہوئی۔
*تدبر القرآن کے فائدے*
میں جب بھی آل عمران میں والراسخون فی العلم والی آیت پڑھتی تھی تو دعا کرتی کہ اللہ مجھے اپنے علم میں ایسی پختگی لانی ہے۔پھر جب تدبر القرآن وقتا فوقتا سنا تو سمجھ آیا کہ یہ اسی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔لہذا کوشش کر کے استاذہ کی لائیو کلاسز کی طرف بھی متوجہ ہو گئی۔
حال ہی میں استاذہ نے سورة الفرقان پڑھائی تھی اور جس دن قاری السدیس نے عباد الرحمن کی آیات تلاوت کیں تو میرے دماغ میں ساری تفسیر گویا سرائیت کررہی تھی۔شکر گزاری کا احساس اور ساتھ ہی مجھ پر ایک رقت سی طاری ہوئی۔ پھر مختلف آیات پر بھی اسی طرح غور و فکر کیا۔
*ریاض الصالحین کے اسباق اور سنت رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر عمل کے کچھ مواقع*
*ربنا وابعث فیھم رسولا منھم یتلوا علیھم ایتہ ویعلمھم الکتاب والحکمة ویزکیھم* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
▪️ مسجد نبوی میں بیٹھ کر اس بار کافی محسوس کیا کہ ہمارے اصل لیڈر تو آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ہیں جن کی مسجد میں بیٹھی ہوں۔میرا آپ کی سنتوں پر کیا اور کتنا عمل ہے۔بہت کمی محسوس ہوئی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا پر آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پورے اترے اس کو محسوس کرنے کی کوشش کی۔
▪️ بہرحال اللہ نے مجھے موقع دیا مسجد نبوی میں جمعہ کے دن دو بار موقع کی مناسبت سے پہلے تو خواتین کو وایاک نستعین ۔جنازہ کارڈ حسن خاتمہ دعائیں و کارڈز تقسیم کیئے اور آس پاس بیٹھی مختلف ممالک سے آئی ہوئی خواتین کو دو بار غسل میت کی ٹریننگ دی۔اور کچھ خواتین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے آفیشل چینلز اور استاذہ کی کلاس کی معلومات بھی دیں۔
▪️ایک دن مسجد نبوی کی حفاظ طالبات کے حلقہ میں بیٹھ کر قرآن کا کچھ حصہ سنایا۔الحمدللہ ٹیچر اور ان کی اسٹوڈنس نے میرا پڑھنے کا لہجہ بہت پسند کیا۔میں نے ان کو بتایا کہ میں نے الھدی سے پڑھا ہے۔ انعام میں انہوں نے ریاض الجنة کا پرمٹ آفر کیا۔
▪️ریاض الصالحین کے جو اسباق کتاب الجہاد کے پڑھے تھے وہ احد پہاڑ کو دیکھ کر بہت یاد آئے پھر شہدائے احد کا قبرستان اور تیر اندازوں کی گھاٹی دیکھ کر سب واقعہ یاد آرہا تھا۔اس کے علاوہ مسجد قبا اور حضرت سلمان فارسی کے باغ اور بھی کئی مقامات کے بارے میں چھوٹے چھوٹے نواسوں نواسی کے ساتھ سیرت کے واقعات ڈسکس کیے۔ اس بار موقع کی مناسبت اور حکمت سے بتانے کا ایک الگ ہی لطف تھا۔
▪️ایک دن روضہ رسول صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم میں جانے کے لیے بہت سی خواتین کے ساتھ ہم بھی باری کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے وہاں پر بھی مسجد کے ادب و آداب سکھانے کا موقع ملا اور آفیشل چینلز کے بارے میں بھی بتایا ۔
▪️الحمدللہ مکہ میں جمعہ والے دن نماز جنازہ کا طریقہ۔جمعہ کی نماز کا طریقہ سکھانے کا موقع ملا۔ مغفرت کی دعائیں اور پیپر ز ۔حسن خاتمہ کارڈز ۔عمرہ کا طریقہ لاکٹ وغیرہ یہاں بھی دینے کا موقع ملا۔
*صدقہ ایکٹیوٹی*
الحمدللہ اس بار ہمارے بچے اپنی چیزوں سے ذیادہ کافی تعداد میں گڈی پیکس بناکر لے گئے تھے اور پھر وہاں سے بھی لے کر ہر روز وہاں کے ورکرز اور بچوں میں تقسیم کرتے اور بہت لطف اندوز ہوتے۔
*ایک اہم پیغام*
🔹ہم قرآن کا ایک بار ترجمہ تفسیر پڑھ کر سمجھتے ہیں کہ کافی علم لے لیا۔لیکن اگر اپنے علم میں پختگی لانی ہے اور کسی کو علم پہنچانا ہے تو اس کے *تدبر القرآن* کا ساتھ بہت ضروری ہے۔
🔹 قرآن کے ساتھ دلوں کی اصلاح اور اللہ کی محبت بڑھانے کے لیے *فقہ القلوب* وہ کتاب ہے کہ جس کو پڑھنے کے بہت سے فوائد نظر آتے ہیں۔
خاص طور پر عربی عبارتیں اور عربی زبان کو سمجھنے کا بہترین موقع مل جاتا ہے۔اور ہمارے ایمان کا لیول اپ گریڈ ہوتا ہے۔
۔اسی طرح ریاض الصالحین بخاری و مسلم کی مستند احادیث کے مجموعے کا علم ہے۔تو سنت پر عمل پیرا ہونے اور صحیح احادیث کو سمجھنے کے لیے بہت بہترین ہے۔
*ایک یاد دہانی۔*
الحمدللہ بہت سے لوگ بار بار عمرہ و حج پر جاتے ہیں۔
جاتے ہوئے اپنے زاد راہ میں جتنا ہوسکے دعاوں کی کتب و کارڈز اور خاص طور پر جنازہ کی دعائیں و کارڈز انگلش اردو ضرور لے کر جائیں۔ان شاء اللہ صدقہ جاریہ کی نیت سے اس کام میں اپنا حصہ ڈالنے کا اجر بھی ملے گا ۔اور لوگ شوق سے لیتے ہیں۔
🌹میں اپنے رب کی بہت شکرگزار ہوں کہ ایک بہترین روحانی ماں کی شکل میں بہترین استاذہ کی رہنمائی ہمیں عطا کی۔جن کے علم سے ہمارے ایمان کا لیول مزید بڑھتا جارہا ہے۔ اللہ ان کے لیے ہمیں بہترین صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔
دعاوں کی طالب
بنت عبدالواسع جمیل
❤️
👍
29