Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 9, 2025 at 02:26 PM
فقه القلوب فقه الاستقامة *وَقَالَ اِنِّىۡ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ* ۞ (العنكبوت۔ 26) ہجرت دو قسم کی ہے۔۔ ▫️ *پہلی قسم* اللہ کی طرف ہجرت توحید اور ایمان کے ساتھ یعنی اپنے خیالات اور نظریات کو چھوڑ کر اس چیز کی طرف جانا کہ جو انسان کے لیے سب سے اہم ہے اور وہ ہے اللہ کو ایک ماننا اور اس پر ایمان لانا، اخلاص اور تقوی کے ساتھ۔۔ انابت اور محبت کے ساتھ۔۔ اور خوف اور اس کی رحمت کی امید کے ساتھ۔۔ اس پر توکل کرنے اور اس سے مدد طلب کرنے کے ساتھ۔۔ اور اللہ کے سوا کسی اور کی طرف توجہ نہ کرنے کے ساتھ۔۔ ▫️اگر انسان کی زندگی میں توحید ایمان اخلاص تقوی نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے اپنی عادتوں اور اپنے لائف سٹائل کو نہیں چھوڑا جب تک ان چیزوں کا اختیار نہیں کر لیتا۔ ▫️ *دوسری قسم* رسول اللہ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم سے فیصلہ کروانے کے لیے ان کی طرف ہجرت کرنا کہ وہ بتائیں کہ کیا صحیح اور کیا نہیں، ان کے فیصلے کو تسلیم کرنے اور ان کے حکم کی اطاعت کرنے کے ساتھ، ان کے سینے سے جاری کیے ہوئے احکام کو قبول کرنے کے ساتھ۔۔ یعنی انسان اپنی عادتیں اپنے طریقے چھوڑتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اختیار کرتا ہے ۔۔ ▫️ کفر و شرک سے ایمان کی طرف آنا ▫️نفاق اور فسق و فجور کو چھوڑ کر اخلاص اور تقوی کی طرف آنا ▫️ لاپرواہی اور بے حسی کی زندگی چھوڑ کر انابت اور اللہ کی محبت کی طرف آنا ▫️اللہ کا خوف اور اس سے امید رکھنا ▫️نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت زندگی میں اپنانا اپنے کلچر اور باقی چیزوں کو چھوڑ کر یہ بھی ہجرت ہے.. *جو اس ہجرت کو قائم کر لیتا ہے تو وہ دنیا اور اخرت میں تمام لوگوں سے بڑھ کر خوش نصیب ہوتا ہے* اللہ سبحانہ و تعالی فرماتے ہیں *مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَـنُحۡيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً‌ ۚ وَلَـنَجۡزِيَـنَّهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏* ۞ (النحل. 97) جو کوئی نیک عمل کرے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس حال میں کہ وہ مومن ہو تو ہم ضرور اسے پاکیزہ زندگی عطا کریں گے ( یعنی نیکی کے کاموں کی توفیق عطا کریں گے) اور ہم انہیں ان کے بہترین اعمال کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے جو وہ کیا کرتے تھے. ▫️ یعنی ایک زندگی ہے اپنی مرضی کی اور ایک زندگی ہے اللہ کی مرضی کی جو شخص شفٹ کرتا ہے اپنی مرضی سے اللہ کی مرضی کی طرف تو پھر اللہ سبحانہ و تعالی اس کا بدلہ اس کو دنیا میں بھی عطا کرتا ہے اور اخرت میں بھی۔۔ اللهم وفقنا لما تحب وترضی فائزہ بتول
❤️ 👍 🙏 22

Comments