
Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 13, 2025 at 08:17 PM
*اپنے حالات خود بدلیں ھجرت کے ساتھ*
فقه القلوب کے مؤلف لکھتے ہیں کہ جیسے انسان کے اعمال ہوتے ہیں، ویسے ہی اس کے حالات بنتے ہیں۔ اگر ہم اپنی زندگی میں استقامت کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں، تو ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے اور اپنی غلطیوں سے ہجرت کرنی ہوگی۔
مثال کے طور پر، اگر کوئی شخص *نماز میں سستی* کا شکار ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس معاملے میں استقامت حاصل کرے، تو اسے درج ذیل *ہجرتیں* کرنی ہوں گی:
*1. اللہ کی طرف ہجرت*
- *توحید اور ایمان کی طرف*➡️ یہ یقین کہ نماز اللہ کا حق ہے اور اس کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
- *تقویٰ اور اخلاص کی طرف* ➡️ دکھاوے یا مجبوری میں نماز پڑھنے کے بجائے، دل سے اخلاص کے ساتھ ادا کرنا۔
- *انابت اور محبت کی طرف* ➡️ لاپرواہی چھوڑ کر، نماز کو اللہ کی محبت اور قربت کا ذریعہ بنانا۔
- *امید اور خوف کی طرف*➡️ یہ امید رکھنا کہ اللہ اس کی استقامت پر اجر دے گا اور یہ خوف رکھنا کہ سستی کہیں عذاب کا سبب نہ بن جائے۔
- *توکل اور استعانت کی طرف*➡️ اپنی کمزوری کو پہچان کر، اللہ سے مدد مانگنا کہ وہ دل میں نماز کی محبت ڈال دے۔
*2. رسول ﷺ کی طرف ہجرت*
- *فیصلہ سازی میں انہیں حَکَم ماننا➡️ نماز کو اپنے معمولات پر فوقیت دینا، کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا: *"نماز دین کا ستون ہے۔"*
- *ان کی اطاعت اور سنت پر استقامت* ➡️ نبی ﷺ کی طرح باجماعت نماز کا اہتمام کرنا اور سستی سے بچنا۔
- *اپنے کلچر اور عادات سے ہجرت* ➡️ اگر سستی، نیند یا دوستوں کی صحبت نماز میں رکاوٹ بن رہی ہے تو ان سے دور ہو کر، نیک صحبت اختیار کرنا۔
جو شخص *نماز میں سستی سے استقامت کی طرف ہجرت* کرتا ہے، اللہ اسے ایسی برکتیں عطا کرتا ہے کہ نماز اس کے لیے بوجھ کے بجائے سکون کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ یہ ہجرت کرنے والا دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے، کیونکہ:
*"جو اپنی مرضی سے اللہ کی مرضی کی طرف شفٹ ہوجاتا ہے، اللہ اسے وہ عطا کرتا ہے جو اس نے کبھی سوچا بھی نہ ہو!"*
مزید سیکھیے!
فقه القلوب کلاس میں
استاذہ فرحت ہاشمی کے ساتھ
براہ راست زوم پر آن لائن
جمعہ کو
رات 8:30 بجے پاکستان وقت کے مطابق
❤️
👍
🙏
33