Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 14, 2025 at 01:16 AM
فقہ القلوب ۔ فقہ الاستقامة ۷ فروری ۲۰۲۵ *انابت سے استقامت* السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 🌹پیاری استاذہ جی الحمدللہ رب العالمین کہ اس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اس علم کو اپ کے ساتھ بیٹھ کے سیکھ رہے ہیں۔اللہ سبحانہ و تعالی ہم سب کو نافع علم و عمل میں زیادہ کر دے۔ کچھ کی ورڈز جو ہیں وہ بار بار ذہن میں ارہے تھے ⏺️انابت ہے تو ہمارا پچھلا ٹاپک لیکن بہت زیادہ اس کا کنیکشن محسوس ہو رہا تھا ⏺️استقامت ⏺️دلوں کا اللہ کی طرف ہجرت کرنا ⏺️کمال عمل اورکمال التقوی اور بار بار اس بات پر سوچ رک جاتی کہ ان رائٹر نے انابت کے بعد ہی استقامت کا موضوع کیوں یہاں پر ڈسکس کیا ، کوئ اور موضوع بھی تو ہو سکتا تھا تو سبحان اللہ ،اللہ تعالی نے دل میں اس بات کو سمجھایا کہ استقامت تو انابت ہی میں چھپی ہوئی ہے اور استقامت کے لیے اللہ کی طرف بار بار پلٹنا ہی تو ہمارے لیے ثابت قدمی کا باعث بنے گا سبحان اللہ *واللہ علی کل قلب ہجرتان*:* دلوں کی ہجرت کے بارے میں پڑھا کہ دل اللہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں اور دلوں کی ہجرت دو طرح کی ہوتی ہے ،ہجرت کی بات ائی تو پچھلے لیسن میں سے عابر سبیل ( چلتے رہنے والا مسافر) کی بات پر غور کیا۔ سفر میں کبھی انسان تیز چلتا ہے کبھی اہستہ چلتا ہے لیکن اس راستے پر ہی ہوتا ہے تو دلوں کی ہجرت میں بھی کبھی انسان نیکی کی طرف جلدی لپکتا ہے کبھی دیر ہو جاتی ہے کبھی گناہ چھوڑنے میں جلدی کرتا ہے کبھی دیر کرتا ہے اور وہ دیر اور جلدی کا جو عمل ہے وہ ہمارے ایمان کی مظبوطی اور کمزوری پر بیسڈ ہوتا ہے تو ہجرت کا عمل ایک بار نہیں ہے کہ ایک دفعہ کر لی اور چھوڑ دیا ہجرت تو انسان دن میں کئی دفعہ کرتا ہے اور ہر بڑھا قدم ہمارے ایمان کو بڑھاتا ہے اور ہمارے لیے تقوی میں کمال اور عمل میں بہتری کی طرف ہمارا شوق بڑھاتا ہے اور نتیجتا ہمارے اندر ایک ایمانی قوت پیدا ہوتی ہے جو ہمیں استقامت دیتی ہے ⏺️استقامت ایمان کی مضبوطی کے ساتھ ہے پھر وہ حدیث کا مفہوم بھی ذہن میں ا رہا تھا کہ ایمان کم یا زیادہ ہونے والی چیز ہے یعنی کہ گھٹنے اور بڑھنے والی چیز ہے عبد اللہ بن عمرو بن عاص اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ کےنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک ایمان تمہارے سینوں میں ایسے ہی پرانا ہوجاتاہے جیسے کپڑے پرانے ہوجایا کرتے ہیں لہذا اللہ سے اپنے ایمان کی تجدید کےلیے دعا کرتے رہا کرو۔(مستدرک حاکم ، کتاب الایمان ۔ صحیح الجامع: 1590 ) ⏺️ایمان کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ انسان جب اپنی عبادات معاملات اخلاق کو بہتر بناتا ہے اور اس راستے پر مسلسل ثابت قدم رہنےکے لیے اس کو کچھ کام کرنے بھی ہوتے ہیں۔ ⏺️اپنی نگاہوں کی حفاظت ⏺️دل میں آنے والے خیالات کی حفاظت ⏺️منہ سے نکلنے والےالفاظ کی حفاظت ⏺️قدم کس راست پر اٹھ رہے ہیں یہ ایک مسلسل کوشش اور اس عمل کی کوشش سے انسان محسنین کا درجہ پا لیتا ہے اللہ کے ہاں مقبول ہوتا ہے احسان کی اہمیت: کہ بغیر احسان کے صفت بغیر احسان کی صفت کے عقیدہ اور شریعت دونوں فائدہ نہیں دیتی تو یہ تو اتنی زبردست موٹیویشن تھی چھوٹے چھوٹے عمل کو خوبصورت بنانے کی اللہ کے لیے خاص طور پر نیگیٹو بات کو کنڑول کرنے میں، کچھ اعمال جو روٹین کا حصہ ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ کوالٹی کم ہو جاتی ہے ، جیسے اذکار، تسبیحات ، شکر گزاری احسان محنت اور قربانی سے آتا ہے اور اس سبق میں پڑھا تھا کہ جب انسان دین کی خاطر اپنی خواہشات کو قربان کرتا ہے تو اللہ تعالی ایسے انسان کو ہر حال میں اپنی اطاعت کی توفیق دیتا ہے اور اللہ کی اطاعت اس کے نبی کی سنت پر عمل میں ہے سبحان اللہ اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں نافع علم کی مجالس کے ساتھ ہمیشہ جوڑے رکھے جو ہمارے لیے ایمان کی مضبوطی اور استقامت کا باعث بنتی رہیں جزاکم اللہ خیرا کثیرا بارک اللہ فیکم 🌹
❤️ 👍 22

Comments