Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 14, 2025 at 05:26 PM
فقه القلوب:فقه الاستقامۃ:حصہ سوم
1۔ایمان، محنت اور رزق
☆ایمان حاصل کرنے کے لیے محنت ضروری ہے۔
☆رزق کے فیصلے اللہ کے ہاتھ میں ہیں، لیکن ان کے کچھ اسباب (تجارت، زراعت وغیرہ) مقرر کیے گئے ہیں۔
☆مؤمنین کے لیے ایمان اور تقویٰ بھی رزق کا ذریعہ ہے
2۔دین کی محنت اور اس کے اثرات
☆دین کے لیے محنت کی جائے تو علم میں رحمت اور برکت آتی ہے۔
☆جب دین ختم ہو جاتا ہے تو مصیبتیں آتی ہیں اور برائیاں عام ہو جاتی ہیں۔
☆دین کی مثال بارش کی طرح ہے، جو ہو تو سب کو فائدہ پہنچتا ہے، اور نہ ہو تو سب کے لیے مشکل بن جاتی ہے۔
3۔استقامت اور معاشرے پراثرات
☆استقامت: ہر حال میں اللہ کی اطاعت پر قائم رہنا اور اس کی نافرمانی سے بچنا۔
☆تین بڑے گروہ جو معاشرے کو متاثر کرتے ہیں:عُلَماء،عُبَّاد ،اَغنِیاء
☆یہ تینوں گروہ درست ہوں گے تو عوام بھی درست ہوں گے، ورنہ فساد پھیل جائے گا۔
4.استقامت کے تین درجے
☆اعتدال کے ساتھ عمل:
*محنت میں افراط (شدت) اور تفریط (سستی) سے بچنا۔
*شیطان بدعتِ تفریط (سستی) یا بدعتِ افراط (غلو) میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔
☆حالات میں استقامت:
اللہ ہی سب کچھ پیدا کرنے والا اور چلانے والا ہے، اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔
☆استقامت کو اللہ کی نعمت سمجھنا: اپنی استقامت کو اپنی محنت کا نتیجہ نہیں، بلکہ اللہ کی توفیق سمجھنا۔
5.مسلم امت کی استقامت کے دو اصول
☆ایمان اور تقویٰ:تقویٰ مکمل اور مستقل ہونا چاہیے، جیسا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا.
☆جاہلیت کی بنیادوں پر تقسیم ہونے کے بجائے، دین کو بنیاد بنا کر باہمی تعاون کرنا۔
☆اسلامی زندگی کا بنیادی اصول:عقیدہ، عبادات، اور شریعت ایک ہی مصدر (اللہ) سے لیے جائیں۔
☆اگر دل اور عبادات میں اللہ کو مانا جائے لیکن شریعت میں دوسروں کو حاکم بنایا جائے تو زندگی میں فساد پیدا ہوگا۔
6۔دین کی مخالفت
☆دین کے خلاف ہمیشہ سردار، سرکش لوگ اور ظالم حکمران مزاحمت کرتے ہیں۔
☆جو لوگ حرام کمائی، عیش و عشرت، اور خواہشات میں مبتلا ہیں، وہ دین کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
☆دین سب کو برابری پر لاتا ہے، اس لیے اس کے مخالفین ہمیشہ رہتے ہیں۔
7۔دین کی حفاظت اور قربانی
☆دین ہمیشہ باقی رہے گا، مگر اس کے خلاف گمراہ، منحرف اور بگڑے ہوئے گروہ کھڑے ہوتے رہیں گے۔
☆دین کے ماننے والوں پر لازم ہے کہ اس پر استقامت اختیار کریں اور اس کی راہ میں جان و مال کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔
زبیدہ عزیز
14.02.25
❤️
👍
14