
Fiqh al Qulub | Understanding of Hearts
February 16, 2025 at 02:37 PM
فقہ الاستقامة
اس ہفتے کی کلاس میں جب یہ پڑھا کہ اعتدال کے ساتھ استقامت کے لیے سنت کی پیروی کتنی ضروری ہے تو مجھے یاد آیا کہ
الہدی سے جب نکلی اللہ تعالی نے اتباع سنت کی توفیق دی ہوئی تھی
پھر آہستہ آہستہ مجھ سے کتنی سنتیں چھوٹ گئی..!
اور شیطان نے مجھے کیسے بہکایا؟
(بالکل صحیح نہیں یاد لیکن کچھ ایسا ہوا ہو گا کہ)
“سنت ہے، فرض نہیں”
“اس کی پوچھ تو نہیں ہو گی نہ”
“ابھی نہیں کر سکتی کوئی بات نہیں، بعد میں کر لینا”
اور وہ بعد بہت لیٹ آیا!
اور اگر اس دوران مجھے موت آجاتی تو میں کیا کر لیتی؟
اللہ ہمیں ایسی اتباع کی توفیق دے جیسی عشرہ مبشرہ کو دی تھی 🤲💔
❤️
😢
👍
🙏
73