
Mera Safar
February 24, 2025 at 02:52 PM
*القلم خبر*
اترپردیش میں ایک اور قدیم مسجد بلڈوز کی گئی،مسلمانوں میں غم و غصہ
اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں168 سالہ ایک اور قدیم مسجد رات کے اندھیر ےمیں بلڈوز کردی گئی۔ گویا یوگی حکومت میں عبادت گاہوں کی منظم تباہی جاری ہے۔ میرٹھ کی یہ مسجد دہلی روڈ پر واقع تھی۔یہ انہدام جمعہ کو سخت پولیس نگرانی میں ہوا، جہاں مسجد کا مرکزی دروازہ توڑ دیا گیا اور بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ حکام نے اس اقدام کو نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت چلائے جانے والے ریپڈ ریل نیٹ ورک کے منصوبے کا حصہ قرار دیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سٹی آیوش وکرم سنگھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’’ ریپڈ ریل منصوبے کی تکمیل کیلئےمسجد کو ہٹانا ضروری تھا۔ مسلمانوں میں اس فیصلے پر شدید غم و غصہ اور حیرت پائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ قدم ایک وسیع تر مسلم مخالف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت یوگی حکومت مسلم مذہبی املاک کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کئی مقامی باشندوں نے اس واقعے کا موازنہ اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم سے کیا۔