𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                February 26, 2025 at 08:10 AM
                               
                            
                        
                            *𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋*
کراچی: پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام مکمل، فراہمی بحال
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق شہر میں پانی کی لائنوں میں رساؤ کا کام رات گئے مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
بلک لائنوں کو چارج کرنے کے بعد ڈسٹری بیوشن لائنوں میں پانی کی سپلائی ممکن ہوگی۔
آج شام تک شہر میں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال ہونے کا امکان ہے۔
12 مختلف مقامات پر پانی کی لیکیجز کی مرمت کی گئی۔
رساؤ کے باعث یومیہ 10 ملین گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔
مرمت شدہ علاقوں میں ماروڑہ گوٹھ، کرن ہسپتال، الاظہر گارڈن، سپارکو، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ اور پیلی کوٹھی لیاقت آباد شامل ہیں۔
کراچی یونیورسٹی کے اندر چار نئے والوز نصب کیے گئے۔
سائفن 19 کے فیز ون کے لیکیجز کی مرمت مکمل کر لی گئی۔
پرانی سبزی منڈی تا لیاقت آباد 48 انچ ڈایا لائن پر لیکیجز کی مرمت کی گئی۔
لیاری ندی میں ایف ٹی ایم لائن میں انسپکشن ٹی نصب کر دی گئی۔
متاثرہ علاقوں میں پانی کی بہتری
رساؤ ختم ہونے سے لیاری، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور ضلع وسطی میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
جاری کردہ: عبدالقادر شیخ، پبلک ریلیشنز آفیسر (پی-آر-او)، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
🔴 مزید اپڈیٹس اور خبریں حاصل کرنے کے لیے ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:👇
https://whatsapp.com/channel/0029Vacs6ZK8KMqiwHCPAz0A
رپورٹ: اشرف خان جدون
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                    
                                        4