
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
11.6K subscribers
About 𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋
𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋 گروپ کا منشور، قوانین و ضوابط 1. پاکستانی نمبر کی شرط: یہ گروپ صرف پاکستانی نمبرز کے لیے مخصوص ہے۔ غیر ملکی نمبر شامل کرنے کی کوئی اجازت نہیں، براہِ کرم ایسی درخواستوں سے گریز کریں۔ 2. جعلی گروپس سے ہوشیار: ہمارے گروپ کے نام سے ملتے جلتے جعلی گروپس بھی موجود ہیں۔ کسی بھی شکایت سے پہلے اصل گروپ کی تصدیق ضرور کریں۔ 3. خبریں یا اطلاعات پوسٹ کروانے کا طریقہ: اگر کوئی اطلاع یا خبر گروپ میں پوسٹ کروانی ہو تو براہِ راست ایڈمن سے رابطہ کریں۔ خبر کی تصدیق اور سچائی ضروری ہے۔ 4. مواد کی ذمہ داری: گروپ میں دی جانے والی خبریں، ویڈیوز یا دیگر مواد انٹرنیٹ یا اخبارات سے لی گئی ہوتی ہیں۔ اگر کوئی خبر جعلی یا غیر مصدقہ ہو تو اس کی ذمہ داری گروپ ایڈمن پر نہیں ہوگی۔ تصدیق کرنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ 5. پرائیویسی اصول: گروپ میں افہام و تفہیم اور سکون قائم رکھنے کے لیے پرائیویسی اصول نافذ ہیں۔ ان اصولوں کی پابندی ہر رکن پر لازم ہے، چاہے وہ نیا ہو یا پرانا۔ 6. رابطے کا درست طریقہ: ایڈمن کو خبر یا اطلاع دینے کے لیے صرف درج ذیل طریقے استعمال کیے جائیں: تحریری پیغام وائس میسج نوٹ: غیر ضروری چیٹ، آدھے ادھورے پیغامات، ویڈیو/آڈیو کالز، "ہیلو"، "اسلام علیکم" جیسے عمومی پیغامات پر سختی سے پابندی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں گروپ سے نکال دیا جائے گا۔ 7. غیر سیاسی پلیٹ فارم: یہ ایک غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے۔ یہاں کسی بھی سیاسی پارٹی یا ذاتی مفاد پر مبنی پوسٹ کی اجازت نہیں۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف اجتماعی فلاح ہے۔ 8. مواد کی ذمہ داری اور شناختی تصدیق: جو حضرات کوئی خبر، ویڈیو، یا اطلاع ایڈمن کو بھیجتے ہیں، وہ اس مواد کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ اگر ایڈمن پوسٹ کو مناسب سمجھے اور شیئر کرے تو بھی بھیجنے والے کی مکمل ذمہ داری ہوگی۔ ایسی کسی بھی اطلاع کے ساتھ بھیجنے والے کا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) اور مکمل ذاتی تفصیل لازمی فراہم کی جائے گی تاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ اداروں سے تعاون کیا جا سکے
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*𝕄𝕪 𝕂𝕒𝕣𝕒𝕔𝕙𝕚 𝟡𝟙 ℕ𝕖𝕨𝕤 🖋* *🔌 اہم اطلاع: شیر پاؤ کالونی بجلی کی عارضی بندش* ہلال پاکستان کے علاقے میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے چھوٹی پی ایم ٹی ہٹا کر بڑی پی ایم ٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کام کے باعث بجلی کی بحالی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے، تاہم بہتری کے لیے یہ تبدیلی ناگزیر ہے۔

*ایران کا عمان میں اتوار کو ہونے والے مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان* ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کو امریکہ سے عمان میں ہونے والے مذاکرات کو ’بے معنی‘ قرار دے کر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کالس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب صیہونی حکومت کی بربریت جاری ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا جاری رہنا بلا جواز ہے انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد پر بھی تنقید کی جو کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی شمولیت سے پیش کی گئی تھی اور اسے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ’صیہونی حکومت‘ کے معاندانہ اقدامات کا بہانہ اور بنیاد قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے بھی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ’موجودہ صورتحال میں ہماری بنیادی توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پر ایک ایسی جماعت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لینا بے معنی ہو گا جو حملہ آور کی سب سے بڑی حمایتی اور ساتھی ہو۔


*جمعرات 19 جون 2025 (22 ذوالحجہ 1446ھ) کراچی میں مقامی تعطیل کا اعلان* ۔ یہ تعطیل ہر سال 22 ذوالحجہ کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ہوتی ہے۔

*اطلاع عام* میں اس وقت خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی جدون کی جانب سفر پر روانہ ہو چکا ہوں۔ فی الحال نیٹ ورک کا مسئلہ ہے، اس لیے اپڈیٹس میں وقفہ ہو سکتا ہے۔ انشاءاللہ منزل پر پہنچتے ہی *مائی کراچی 91 نیوز* پر آپ کو مسلسل اپڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ خیر و عافیت سے پہنچائے۔ آمین۔

*ایران کا تیسرا اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ* ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے جدید اسرائیلی F-35 جنگی طیارے کو ملک کے مغربی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ جہاز گرنے سے قبل نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایرانی کمانڈوز نے اسے گرفتار کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کی گرفتار کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی افواج نے طیار مار گرانے کے دعوے کی تردید کی تھی۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vacs6ZK8KMqiwHCPAz0A


**احمد آباد، کراچی طیارہ حادثے میں کئی چیزیں ایک جیسی تھیں، بینکر ظفر مسعود* پاکستانی بینکر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ احمد آباد اور کراچی طیارہ حادثے کو مشترک قرار دیا ہے۔ کراچی میں 2020ء طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے واحد مسافر معروف بینکر ظفر مسعود نے احمد آباد طیارہ حادثے کا تذکرہ کیا ہے۔ بریک فاسٹ ووڈ جنگ میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں ظفر مسعود نے کہا کہ احمد آباد اور کراچی طیارہ حادثے میں کئی چیزیں ایک جیسی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے کے بعد ذہنی بحالی اصل چیلنج تھا، احمد آباد حاثے میں بچ جانے والے شخص وشواس کمار کی بھی پہلی نشست تھی اور میری بھی پہلی سیٹ تھی۔ ظفر مسعود نے مزید کہا کہ وشواس کمار نے آخری لمحے میں سیٹ تبدیل کی، میں نے بھی ایسا ہی کیا تھا، ریسکیو کرنے والے کسی شخص کو نہیں معلوم تھا میں کون ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی کا نقصان ہونا سب سے بڑا نقصان ہے، میری کتاب اسی بارے میں ہے کہ زندگی کتنی نازک ہے۔ معروف بینکر کا کہنا تھا کہ میری کتاب کا اردو ورژن بھی فائنل ہوچکا ہے، میں ویسے دیر سے جاگنے کا عادی ہوں، دنیا میں بہت کم لوگ ہیں جو موت کو قریب سے دیکھ کر واپس لوٹتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اس کتاب میں تاریخ بھی کوٹ کی ہے، طیارہ کریش میں آخری 30 سیکنڈ ایسے تھے، جیسے میں ایک عدالت میں کھڑا ہوں، ان آخری سیکنڈز میں اپنے آپ کو جوابدہ تھا۔ ظفر مسعود نے کہا کہ اہم ہے کہ آپ اپنےآپ کو معاف کرسکیں، اللّٰہ تعالیٰ تو معاف کردے گا، فزیکل ریکوری آسان تھی لیکن ذہنی ریکوری اصل چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میرے اردگرد بہترین لوگ رہے، فیملی کی سپورٹ ہو تو انسان ہر مشکل سے نکل آتا ہے، متاثرہ افراد سے رابطہ کرنے کا میرے پاس حوصلہ نہیں تھا۔
