دلچسپ اردو تحریر
February 14, 2025 at 02:43 AM
https://youtube.com/shorts/OXNvoEXWugM?si=OyxlbNKIHAYW3WFj
‼️ *شبِ برأت کے اعمال اور عبادات*
شبِ برأت بڑی فضیلت والی رات ہے، اس رات امت کے بزرگانِ دین عبادات کا خصوصی اہتمام فرماتے رہے ہیں، اس رات عبادات کے لیے جاگنا اجر وثواب کا باعث ہے۔ اس لیے ہر شخص کو اپنی وسعت کے مطابق نوافل، ذکر وتلاوت اور دعاؤں وغیرہ کا اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہیے۔ اخلاص کے ساتھ رات کا جس قدر بھی حصہ عبادات میں بسر کرنے کا موقع میسر آجائے تو فضیلت کی بات ہے، البتہ عبادات کا یہ اہتمام مساجد کی بجائے اپنے گھروں میں ہونا چاہیے اور یہی افضل ہے، اس لیے مساجد میں جمع ہوکر نفلی عبادات کا اہتمام کرنا جیسا کہ آجکل کئی جگہ رائج ہے یہ شریعت کے مزاج کے موافق نہیں۔
ساتھ میں یہ واضح رہے کہ قرآن وسنت سے شبِ برأت میں کوئی بھی مخصوص عبادت ثابت نہیں، بلکہ اس میں عام عبادات جیسے نماز، تلاوت، ذکر اور دعاؤں وغیرہ ہی کا اہتمام کرنا چاہیے۔
❤️
1