
سفینةالنجاة
February 1, 2025 at 06:38 AM
حضرت امام حسین علیہ السلام
امام حسین علیہ السلام کی ولادت کب ہوئی؟
امام حسین علیہ السلام کی ولادت ۳ شعبان المعظم ۴ ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
امام علیہ السلام کی کنیت کیا تھی؟
امام علیہ السلام کی کنیت ابو عبداللہ تھی۔
امام علیہ السلام کے القابات تحریر کریں؟
امام علیہ السلام کے مشہور القابات: سید الشباب الجنۃ، سبط النبی، سید الشہداء وغیرہ۔
امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے وقت عمر مبارک کیا تھی؟
امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک ۵۷ سال تھی۔
امام حسین علیہ السلام کی شہادت کب ہوئی ہے؟
امام حسین علیہ السلام کی شہادت ۱۰ محرم ۶۱ ہجری کو کربلا معلیٰ میں ہوئی۔
امام حسین علیہ السلام کی اولاد کتنی تھی؟
امام عالی مقام علیہ السلام کی اولاد ۶ ہیں۔تین فرزند اور تین صاحب زادیاں ہیں۔
کربلا کے معرکہ میں امام علیہ السلام کے کتنے فرزند شہید ہوئے؟
کربلا میں آپ علیہ السلام کے دو فرزند جناب علی اکبر علیہ السلام اور جناب علی اصغر علیہ السلام شہید ہوئے۔
امام علیہ السلام کی بیٹیوں کے نام کیا ہیں؟
امام علیہ السلام کے بیٹیوں کے نام فاطمہ کبریٰ، فاطمہ صغریٰ اور فاطمہ سکینہ ہیں۔
عقیلہ بنی ہاشم امام حسین علیہ السلام کی کس بہن کا لقب ہے؟
عقیلہ بنی ہاشم امام حسین علیہ السلام کی بڑی بہن حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا لقب ہے ۔
امام حسین علیہ السلام کا خاندانی پس منظر تحریر کریں۔
آپ علیہ السلام کے نانا سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، آپ کی نانی ملیکۃ العرب جناب خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا، آپ کے بابا امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام، آپ کی مادر گرامی سیدہ نساء العالمین جناب فاطمہ زہرا علیہا السلام، اور آپ کے بھائی امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام تھے۔
امام حسین علیہ السلام کب کربلاء پہنچے؟
امام حسین علیہ السلام ۲ محرم الحرام کو کربلاءالمعلیٰ پہنچے۔
امام حسین علیہ السلام کب مدینے سے نکلے؟
امام حسین علیہ السلام مدینے سے ۲۸ رجب المرجب کو نکلے تھے۔
امام حسین علیہ السلام نے کتنے سال اپنے نانا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گزارے؟
امام حسین علیہ السلام نے ۶ سال اپنے نانا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گزارے۔
امام حسین علیہ السلام نے کتنے سال اپنے والد ماجد کے ساتھ گزارے؟
امام حسین علیہ السلام نے اپنے والد کے ساتھ ۳۶ سال گزارے۔
امام حسین علیہ السلام نے کتنے سال اپنے بھائی امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے ساتھ گزارے؟
امام حسین علیہ السلام نے اپنے بھائی امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے ساتھ ۴۶ سال گزارے۔
امام حسین علیہ السلام نے کوفہ کی جانب اپنا سفیر کس کو بنا کر بھیجا؟
امام حسین علیہ السلام نے کوفہ کیلئے اپنا سفیر جناب حضرت مسلم ابن عقیل کو بھیجا۔
امام حسین علیہ السلام نے کس حاکم کے خلاف قیام کیا تھا؟
امام حسین علیہ السلام نے یزیدلعنۃاللہ علیہ ابن معاویہ کے خلاف قیام کیا تھا۔
امام حسین علیہ السلام کے عیال اور اصحاب پر کتنے دن پانی بند تھا؟
امام حسین علیہ السلام کے عیال اور اصحاب پر تین دن مسلسل پانی بند تھا۔
امام حسین علیہ السلام نے کربلاء میں علم کس کو دیا تھا؟
امام حسین علیہ السلام نے کربلاء میں اپنا علم حضرت ابوالفضل العباس کو دیا تھا۔
امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کہاں ہے؟
امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کربلاء معلیٰ میں ہے۔
امام حسین علیہ السلام کو امامت کس عمر میں ملی؟
امام حسین علیہ السلام کو ظاہری امامت ۴۶ سال کی عمر میں ملی۔
سنہ 61 ھ میں مدینے کا گورنر کون تھا؟
ولید بن عقبہ
یزید مسلمانوں کا نام نہاد خلیفہ کب بنا؟
60 ھ کے ماہ رجب کے تقریباً نصف میں معاویہ کی موت کے بعد یزید بن معاویہ تخت خلافت پر بیٹھا۔
امام حسینؑ کے علاوہ اپنے خط میں یزید بن معاویہ نےاپنے گورنر کو کن دو شخصیات سے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا تھا؟
عبد اللہ بن عمر اور عبد اللہ بن زبیر۔
جب ولید کا نمائندہ پیغام لے کر امام حسینؑ کے پاس آیا تو آپ ؑ اس وقت کہاں اورکن کے ساتھ محو ِگفتگو تھے؟
اس وقت امام حسینؑ عبد اللہ بن زبیر کے ساتھ مسجد نبوی میں گفتگو میں مصروف تھے۔
امام حسینؑ نے اے نیلی آنکھ والی عورت کے بیٹے تو مجھے مارے گا یا وہ ؟ کس سے مخاطب کرکے فرمایا؟
امام حسین ؑ نے دوبار میں مروان بن حکم کو مخاطب کر کے یہ جملہ ارشاد فرمایا تھا۔
امام حسینؑ نے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کس شخص کے جواب میں کہا تھا؟ اور کیوں؟
امام ؑ نے یہ جملہ مران بن حکم کے جواب میں فرمایا تھا جب اس نے امام حسینؑ کو یزید کی بیعت کی تجویز دی تھی۔
امام حسین ؑ کی تحریک کا سب سے اہم مقصد کیا تھا ؟
امر بالمروف اور نہی عن المنکر ۔
امام حسینؑ نے مدینے سے مکہ تک کا سفر کتنے دنوں میں طے کیا؟
امام ؑ نے یہ سفر پانچ دنوں میں طے فرمایا تھا۔
امام حسین ؑ کا قافلہ مکہ کب پہنچا؟
امام حسینؑ کا قافلہ مکہ معظمہ شب جمعہ، تین شعبان 60ھ کو پہنچا۔
امام حسین ؑ جب حضرت مسلم ابن عقیل ؑکو کوفہ کی طرف راونہ فرمارہے تھے تو آپؑ نےان سے کیا فرمایا؟
امام ؑنے حضرت مسلم بن عقیل ؑسے فرمایا: میں تمہیں اہل کوفہ کی طرف بھیج رہا ہوں۔ خدا تمہیں اس امر میں کامیاب کرے جس میں اس کی رضا اور خوشبودی ہو۔ اب کوچ کرو ، خدا تمہارا حامی وناصر ہو۔ مجھے امید ہے کہ میں اور تم درجہ شہداء پر فائز ہوں گے۔
حضرت مسلم ابن عقیل ؑمکہ سے کوفہ کی طرف کب روانہ ہوئے؟
حضرت مسلم بن عقیل مکہ سے کوفہ کی طرف رمضان کی ۱۵تاریخ ۶۰ھ کو روانہ ہوئے۔
کیوں امام حسین ؑ کو کوفہ کی طرف سفر کرنے سے منع کیا تھا؟
کیونکہ اہل کوفہ بے وفا اور عہد شکن تھے۔
حضرت محمد بن حنفیہ کربلا میں امام کی مدد کو کیوں نہیں پہنچے؟
علامہ حلی ؒ اپنی کتاب سفینۃ البحار میں فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن حنفیہ بیمار ہونے کے باعث امام حسینؑ کے ہمراہ کربلا نہ جا سکے ۔
جب مشہور شاعر فرزدق نے امام حسینؑ سے حج چھوڑ کر عراق کی طرف عجلت میں روانگی کا سبب جاننا چا ہا تو امام ؑ نے کیا جواب دیا؟
آپؑ نےفرزدق کے جواب میں فرمایا کہ اگر ایسا نہ کرتا تو گرفتار کر لیا جاتا۔
جب امام حسینؑ نے فرزدق سے عراق کے حالات کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے کیا جواب دیا؟
فرزدق نے امام ؑ سے کہا کہ آپؑ نے ایک باخبر شخص سے سوال کیا ہے۔ لوگوں کے دل آپؑ کے ساتھ ہیں مگر تلواریں آپؑ کے خلاف۔ بہرحال تقدیر اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جس طرح چاہتا ہے انجام دیتا ہے۔
کوفہ کے ایک باشندے نے عراق کے سفر کے دوران جب امام ؑ سے سوال کیا کہ اے نواسہ رسولؐ! کیا وجہ ہے کہ آپؑ اس بے آب وگیاہ بیابان میں تشریف لائے؟ تو مولا ؑ نے کیا جواب دیا؟
امام حسینؑ نے فرمایا: ایک طرف مجھے اس قوم (بنی امیہ) سے خطرہ ہے اور (دوسری طرف) یہ اہل کوفہ کے خطوط ہیں ( جو انہوں نے مجھے لکھا ہے۔
جب امام حسین ؑ کا قافلہ قصر بنی مقاتل پر پہنچا تو حضرت علی اکبر ؑ کے سوال کہ ہم حق پر نہیں ہیں؟ تو امام ؑ نے کیا جواب دیا ؟
امام ؑ نے جواب میں فرمایا : کہ کیوں نہیں بیٹا ہم حق پر ہیں ، تو حضرت علی اکبرؑ نے فرمایا کہ جب ہم حق پر ہیں تو ہمیں موت کی کوئی پرواہ نہیں۔
امام حسین ؑ نے مکہ میں کتنا عرصہ قیام فرمایا؟
امام حسین ؑ ۳ شعبان سے لیکر۸ ذی الحجہ تک ۴ مہینے اور ۵دن مکے میں رہے۔
عاشورہ کے روز جب مولاؑ خطبہ دینے لگے تو یزیدی فوج نے شور مچایا تو آپؑ نے کیا فرمایا؟
امام حسین ؑ نے یزیدی فوج کو مخاطب کر کے فرمایا وائے ہو تم پر اے لوگو! ذلت اور حسرت تمہارا مقدر ہوتمہیں نے ہمیں بلایا اور ابھی ہمارے ہی خلاف تلوریں اٹھارکھی ہیں۔
عاشور کے روز امام کی بد دعا کیا تھی؟
مولا حسینؑ نے بد دعا دیتے ہوئے فرمایا ؛ بار الہٰا ! ہم تیرے نبی کے اہل بیت ؑ اور ان کے قرابت دار ہیں۔ معبود ان سب کو ذلیل وخوار کردے جنہوں نے ہم پر ظلم کیا اوراور ہمارا حق غصب کیا ہے، یقینا تو سننے والا اور سب سے قریب ہے۔
عمر ابن سعد کے ساتھ گفتگو میں امام ؑ نے کیا فرمایا؟
امام ؑ نے فرمایا: اے عمر ! کیا تم سمجھتے ہو کہ جب تم مجھے قتل کرلو گے تو پھر وہ بےحیا( یزید)رے اور گرگان کی حکومت تمہارے حوالے کرے گا ۔ نہیں خدا کی قسم وہ حکومت تمہیں کبھی نصیب نہ ہوگی۔
وہ کونسے صحابی تھے کہ جنہوں نے روزِ عاشور امام ؑ کو نمازظہر کی یاد دلائی تو مولا نے ان کو دعا دی؟
ابو ثمامہ صائدیؓ نے۔
زہیر بن قینؓ سے جب مولاؑ نے آخری ملاقات کی اس وقت امامؑ نے ان سے کیا فرمایا؟
امامؑ نے فرمایا: تمہارے بعد میں بھی اپنے جد، بابا اور مادر گرامی سے ملاقات کیلئے آرہا ہوں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaPEwLRFcow06yLOsd1D