
Dr.Masoomi
February 1, 2025 at 06:41 AM
امام حسین علیہ السلام غیر مسلم شخصیات کی نگاہ میں
مشہور انگریزی ناولسٹ چارلس ڈکنز امام حسین علیہ السلام کی شخصیت میں کیا کہتے ہیں؟
مشہور انگریزی ناولسٹ چارلس ڈکنز نے کہتے ہیں: اگر امام حسین علیہ السلام کی جنگ مال ومتاع اور اقتدار کے لیے تھی تو پھر میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ خواتین اور بچے ان کے ساتھ کیوں گئے تھے، بلاشبہ وہ ایک مقصد کے لیے ہی کھڑے تھے اور ان کی قربانی خالصتاً اسلام کے لیے تھی۔
تھامس کارلائل کے مطابق معرکہ کربلا کا سب سے اہم ترین درس کیا ہے؟
تھامس کارلائل نے کہا کہ واقعہ کربلا نے حق و باطل کے معاملے میں عددی برتری کی اہمیت کو ختم کر دیا ہے۔ معرکہ کربلا کا اہم ترین درس یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء خدا کے سچے پیروکار تھے، قلیل ہونے کے باوجود حسینؑ کی فتح مجھے متاثر کرتی ہے۔
جاپانی مصنف کے مطابق انقلاب حسین علیہ السلام کے ثمرات کیا ہیں؟
جاپانی مصنف کوئیانہ نے اپنی ایک تحریر میں لکھتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا انقلاب پسے ہوئے طبقے کے لیے جدوجہد کا راستہ روشن کرتا ہے، سوچ کو توانائی دیتا ہے، گمراہی سے نکالتا ہے اور حصول انصاف کے سیدھے راستے پر ڈال دیتا ہے۔
سر ولیم میور انقلابِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احیاء میں واقعہ کربلا کے کردار اور اہمیت میں کیارائے ہے؟
برطانیہ کے اسکاٹش ادبی اسکالر سر ولیم میور کہتے ہیں، سانحہ کربلا نے انقلاب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خلافت کے خاتمے کے بعد بھی اسلام کو انسانی ذہنوں میں زندہ رکھا ہے، واقعہ کربلا نے نہ صرف استبدادی خلافت کی تقدیر کا فیصلہ کر دیا بلکہ محمدی ریاست کا اصول و معیار بھی متعین کر دیا جو ابتدائی خلافتوں کے بعد کہیں کھو گیا تھا۔
تصورِحسین علیہ السلام کی اہمیت کے بارے میں مصنف گیورجی لیوکیکس کیا کہتے ہیں؟
ہنگری کے مصنف گیورجی لیوکیکس کہتے ہیں، حسینؑ کا تصور مرکزی طور پر انسان کی فکری وشخصی آزادی اور اپنی قوم کی خوشحالی کے لیے استبدادی حاکم کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات پیدا کرتا ہے اور حسینؑ نے اپنی پوری قوت اور عزم کے ساتھ اس استبداد کا مقابلہ کیا۔
وہ کونسے لوگ ہیں جن کی صحیح اور مناسب رہنمائی کی جائے تو وہ دنیا میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں؟
انگلش رائٹر تھامس لیل نے اپنی کتاب Insights Iraq میں لکھتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے عقیدتمند ایسے دیوانے ہیں کہ اگر انہیں صحیح رخ میں گائیڈ کیا جائے تو یہ دنیا ہلا کے رکھ سکتے ہیں۔
رابندرناتھ ٹیگور کے مطابق انسانیت کے لیڈر کون ہیں؟
بنگالی مصنف رابندرناتھ ٹیگور نے کہا، سچ اور انصاف کو زندہ رکھنے کے لیے فوجوں اور ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، قربانیاں دے کر بھی فتح حاصل کی جاسکتی ہے جیسے امام حسینؑ نے کربلا میں قربانی دی، بلاشبہ امام حسینؑ انسانیت کے لیڈر ہیں۔
نیلسن منڈیلا کے مطابق انہیں کس تحریک اور شخصیت نے کامیابی سے ہمکنار کیا؟
نیلسن منڈیلا نے کہا، میں نے بیس سال جیل میں گزارے ہیں، ایک رات میں نے فیصلہ کیا کہ تمام شرائط پر دستخط کرکے رہائی پالینی چاہیے لیکن پھر مجھے امام حسینؑ اور واقعہ کربلا یاد آگیا اور مجھے اپنےموقف پر ڈتے رہنے کے لیے پھر سے تقویت مل گئی۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaPEwLRFcow06yLOsd1D
❤️
4