
سفینةالنجاة
February 15, 2025 at 07:00 AM
*اصحاب امام زمانہ علیہ السلام کی بعض اہم خصوصیات*
قسط۱.
۱) *معرفت و اطاعت:*
امام جعفر صادق علیہ السلام:
*رِجَالٌ كَأَنَّ قُلُوبَهُمْ زُبَر اَلْحَدِيدِ لاَ يَشُوبُهَا شَكٌّ فِي ذَاتِ اَللہ هُمْ أَطْوَعُ لَهُ مِنَ اَلْأَمَةِ لِسَيِّدِهَا۔*
ترجمہ:
وہ ایسے مرد ہیں جن کے دل لوہے کی طرح مضبوط ہیں اور اللہ کی ذات کے بارے میں ان کے دل میں کوئی شک نہیں، وہ ایسے مرد ہیں جو اپنے مولا کے سامنے سب سے زیادہ اطاعت کرنے والے اور فرمانبردار ہیں۔ (۱)
امیرالمومنین علیہ السلام:
*رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ عَرَفُوا اَللَّهَ حَقَّ مَعْرِفَتِهِ وَ هُمْ أَنْصَارُ اَلْمَهْدِيِّ فِي آخِرِ اَلزَّمَانِ۔*
ترجمہ: وہ ایسے مرد مومن ہیں جو اللہ کو ایسے پہچانتے جیسے پہچاننے کا حق ہے اور وہ ہی آخر الزمان میں حضرت مهدی علیہ السلام کے انصار ہیں۔ (۲)
منابع:
۱) بحارالانوار، ج۵۲، ص۳۰۷۔
۲) بحارالانوار، ج۵۷، ص۲۲۹.
((🤲: عمران علی میرانی))
❤️
1