
سفینةالنجاة
February 15, 2025 at 07:02 AM
#انتظار_فرج
🌹🌹حضرت امام صادق علیہ السلام:
🟤 مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَكُونَ مِنْ أَصْحَابِ الْقَائِمِ فَلْيَنْتَظِرْ وَ لْيَعْمَلْ بِالْوَرَعِ وَ مَحَاسِنِ الْأَخْلَاقِ وَ هُوَ مُنْتَظِرٌ
فَإِنْ مَاتَ وَ قَامَ الْقَائِمُ بَعْدَهُ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ أَدْرَكَهُ،
فَجِدُّوا وَ انْتَظِرُوا هَنِيئاً لَكُمْ أَيَّتُهَا الْعِصَابَةُ الْمَرْحُومَةُ۔
🔵 جو شخص چاہتا ہے کہ اس کا شمار حضرت امام قائم عج کے اصحاب میں ہو تو اسے چاہئے کہ انتظار کرے اور اس انتظار کے ساتھ پرہیزگاری اور اچھے اخلاق سے عمل کرے۔
اس صورت میں اگر اسے موت آجائے اور امام قائم عج اس کے بعد قیام کریں تو اس کا اجر و ثواب اتنا ہی ہے جتنا اس شخص کا ہوگا جو امام قائم عج کے حضور میں پہونچنے والا ہے۔
لہذا اس راہ میں کوشش کرو اور منتظر رہو، مبارک ہو تمہیں اے موردِ رحمت گروہ۔
📚 الغيبة للنعماني، ص200، ح۱۶، باب ما روي فيما أمر به الشيعة من الصبر و الكف و الانتظار للفرج و ترك الاستعجال بأمر الله و تدبيره
✍🏼 یعنی انتظار کا مطلب صرف دعا کرنا اور جشن منا لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عمل کی منزل میں قدم بڑھانا اور خود کو نیک اخلاق سے آراستہ کرنا ہے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا شمار حضرت امام عصر عج کے واقعی منتظرین میں ہو، تو قلبی اور زبانی اظہار محبّت کے ساتھ ساتھ ورع و جدّ و جہد کے پابند بنیں، واجبات کو انجام دیں اور محرّمات سے پرہیز کریں، خوش اخلاق بنیں اور خود کو اس طرح ڈھالنے کی کوشش کریں کہ گویا ان لوگوں جیسے ہوں جو حضرت امام عصر عج کے ہمرکاب ہونے کی توفیق رکھتے ہیں۔
❤️
1