📚fikr-e-akhirat📚
📚fikr-e-akhirat📚
February 18, 2025 at 04:03 PM
*اہل ایمان کے دس اہم ترین عقائد* جس سے غافل ہونا اپنے دین کو برباد کرنے کے مترادف ہے اس کا سیکھنا ضروری ہے ۔ پہلا مسئلہ: تین اصول: بندے کو اپنے رب، اس کے دین اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہونا چاہیے ۔ مثلاً : اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کا رب کون ہے؟ آپ کا جواب ہو: میرا رب وہ اللہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا اور تمام جہانوں کو اپنی نعمتوں سے نوازا وہی میرا معبود ہے اور اس کے سوا میرا کوئی معبود نہیں۔ اور جب آپ سے آپ کے دین کے بارے میں پوچھا جائے کہ آپ کا دین کیا ہے؟ تو آپ کا جواب یہ ہونا چاہیے: میرا دین اسلام ہے ایک اللہ کی رضا کے لیے اس کے تمام احکام کے سامنے سرجھکادینا اور مکمل اطاعت و فرمانبرداری اختیار کرنا اورکفرو شرک اور اہل کفروشرک سے مکمل بیزاری کا اعلان کرنا۔ اور جب آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کا نبی کون ہے؟ تو شان سے جواب دیجیے : محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم اور ہاشم قریش سے ہیں اور قریش عربوں میں سے ہیں اور عرب اسماعیل بن ابراہیم کی اولاد سے ہیں (ان پر اور ہمارے نبی پر بہترین درود و سلام ہو)۔
❤️ 👍 2

Comments