
📚fikr-e-akhirat📚
February 20, 2025 at 03:17 PM
✨ *مشرق کی عورت اپنی عظمت کو پہچانو* ✨
✨ *اسلام نے عورت کو عزت و وقار کا بلند مقام عطا کیا ہے۔* اسے ماں، بہن، بیوی اور بیٹی جیسے مقدس رشتوں سے نوازا، اور گھر کی ملکہ بنایا، جہاں وہ محبت، سکون اور تربیت کا ذریعہ بنتی ہے۔ اس کی خدمت کے لیے باپ، بھائی، شوہر اور بیٹا اپنی محنت صرف کرتے ہیں۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر اس کی عزت، غیرت اور پاکیزگی کی حفاظت کی۔
✨کمانے کی غرض سے بھی عورت کا نکلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے، اور اُس کا نفقہ اس کے والد یا شوہر پر لازم کیا گیا ؛ تا کہ گھر سے باہر نکلنے کی حاجت پیش نہ آئے، شادی سے پہلے اگر اُس کا اپنا مال نہ ہو تو اس کا نفقہ اس کے باپ پر لازم ہے اور شادی کے بعد اس کا نفقہ اس کے شوہر پر لازم کیا ہے، لہذا کمانے کے لیے بھی عورت کا اپنے گھر سے نکلنا جائز نہیں ہے۔✨
✨ *ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے دوسروں کی نظروں میں اچھا کر کے دکھاتا ہے۔* ✨
✨البتہ اگر کسی خاتون کی شدید مجبوری ہو اور کوئی دوسرا کمانے والا نہ ہو تو ایسی صورت میں عورت کے گھر سے نکلنے کی گنجائش ہو گی، لیکن اس میں بھی یہ ضروری ہے کہ عورت مکمل پردے کے ساتھ گھر سے نکلے، کسی نا محرم سے بات چیت نہ ہو،ایسی ملازمت اختیار نہ کرے جس میں کسی کے ساتھ تنہائی حاصل ہوتی ہو۔✨
✨ *مغربی معاشرہ عورت کو* " *آزادی* " کے نام پر دھوکہ دے کر اسے شوپیس بنا چکا ہے۔ وہاں عورت " *گرل فرینڈ"* بن کر وقتی دل لگی کا ذریعہ بنتی ہے۔ وہ نہ بیوی بنتی ہے، نہ بہن، نہ بیٹی اور نہ ماں۔ اسے نوکری کے بوجھ تلے دبایا گیا ہے، اور وہ ذہنی دباؤ اور تنہائی کا شکار ہو کر خودکشی جیسے اقدامات کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ *مغرب* *میں عورت* کی آزادی درحقیقت اسے مردوں کی تفریح کا سامان بنا دیتی ہے۔✨
✨افسوس کہ *مشرق کی عورت* بھی *مغربی عورت* کی اندھی تقلید میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہے۔ لباس مختصر، دوپٹہ سر سے اتر گیا، اور تنگ کپڑوں کو فیشن بنا لیا گیا ہے۔ حالانکہ جو سکون، تحفظ اور عزت مشرقی عورت کو حاصل ہے، وہ *مغربی عورت* کو میسر نہیں۔✨
✨ *اے مشرق کی عورت!* ✨ مغرب کی تقلید چھوڑو۔ تمہیں *حضرت* *خدیجہؓ، حضرت فاطمہؓ* ، اور *حضرت عائشہؓ* کی وارث بنایا گیا ہے۔ کیا تمہیں ان کی عزت و وقار کا خیال نہیں؟ کیا تمہیں *حضرت* *محمد ﷺ* کا وہ فرمان یاد نہیں کہ "*حیا ایمان کا حصہ* ہے"؟ کیا تمہیں وہ چادریں بھول گئیں جو تمہیں عزت اور تحفظ بخشتی تھیں؟ یاد رکھو، اگر تم نے مغربی عورت کی تقلید کی تو تمہیں بھی وہی انجام دیکھنا پڑے گا جو مغربی عورت آج دیکھ رہی ہے — تنہائی، ذہنی دباؤ اور سکون سے محرومی۔
اب بھی وقت ہے، لوٹ آؤ! اپنی عزت، غیرت اور حیا کو پہچانو۔ پردہ اپناؤ، جو تمہیں بے حیائی اور فحاشی سے بچاتا ہے۔ تمہیں اللہ نے جو عزت دی ہے، دنیا کا کوئی نظام تمہیں وہ عزت نہیں دے سکتا۔ *حضرت خدیجہؓ،* *حضرت فاطمہؓ اور حضرت* *عائشہؓ* کی زندگیوں کو اپنا نمونہ بناؤ۔ اپنی چادر، اپنے پردے، اپنی حیا اور اپنی عظمت کو دوبارہ زندہ کرو۔ یہی وہ راہ ہے جو تمہیں دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے گی۔ اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
*✍️--- مولانا ابو سعد حقانی*
*فاضل جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک*
❤️
2