
SCHOLAR MUHAMMAD
February 28, 2025 at 04:44 PM
’’بموں کی ماں‘‘
امریکہ نے ’’بموں کی ماں‘‘ کہلانے والے تباہ کن بم اسرائیل پہنچا دیئے۔ بہانہ تو ایران کے جوہری مرکز (FFEP) پر حملہ ہے۔ لیکن ہدف حسب سابق عرب ہی ہوں گے۔ GBU-43/B Massive Ordnance Air Blast المعروف Mother of All Bombs (MOAB) کی کھیپ بئر سبع کے نواتم اڈے پر اتار دی گئی۔ 11 ٹن دھماکہ خیز مواد (TNT) کا حامل MOAB جوہری بم کے بعد سب سے ہلاکت خیز سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ نے اسے اپریل 2017ء میں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر اچین کی شہری آبادی پر گرایا تھا۔ یہ کنکریٹ میں 200 میٹر تک گھس سکتا ہے اور خاص طور پر غاروں اور بنکر پر حملے کیلئے بنایا گیا ہے۔ اس کا وزن 21000 پاؤند یا 9525 کلو یعنی 11 ٹن ہے اور لمبائی تقریباً 30 فٹ ہے۔ یہ ایک سیٹلائٹ گائیڈڈ میزائل ہے۔ یہ بم 2003ء میں ٹیسٹ کے بعد افغانستان میں استعمال کیا گیا۔ اس بم کا ایک بھائی روس کے پاس بھی ہے، جسے FOAB کا نام دیا گیا ہے، جس کا مخفف "فادر آف آل بمز" ہے۔ یہ ایک تھرموبیرک بم ہے، جسے ہوائی جہاز کے ذریعے گرایا جاتا ہے۔ روس کا دعوٰی ہے کہ FOAB امریکی MOAB سے 4 گنا زیادہ طاقتور ہے۔