Molana zubair ahmad siddiqiui
Molana zubair ahmad siddiqiui
February 24, 2025 at 11:02 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں فرمایا: "وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا ﴿٨﴾ إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا ﴿٩﴾" (سورۃ الدہر: 8-9) "اور وہ (نیک لوگ) اللہ کی محبت میں مسکین، یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم تمہیں محض اللہ کی رضا کے لیے کھلا رہے ہیں، نہ تم سے کسی بدلے کے خواہاں ہیں اور نہ شکریے کے طلب گار۔" نبی کریم ﷺ نے کھانا کھلانے کو بہترین عمل اور اسلام کی ایک خوبصورت خصلت قرار دیا ہے۔ جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں علومِ نبوت حاصل کرنے میں مصروف گیارہ سو طلبۂ کرام کے صبح و شام کے کھانے کا انتظام جامعہ کی ذمہ داری ہے، جو انہیں بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ اس نیک عمل کے لیے سالانہ راشن کا تخمینہ آپ کی خدمت میں ارسال کیا جا رہا ہے۔ زکوٰۃ کا بہترین مصرف طلبۂ کرام کے کھانے کا انتظام ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اپنی وسعت کے مطابق زکوٰۃ و صدقات میں سے راشن کی شکل میں دال، گھی، چینی، چاول، سوجی اور دیگر اشیائے خورونوش جامعہ کے پتے پر ارسال کر کے ہمیں مطلع فرمائیں۔ یا پھر ان اشیاء کی قیمت ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل کر کے اطلاع دے دیں تاکہ آپ کی جانب سے راشن خرید کر طلبۂ کرام کے کھانے کا انتظام کیا جا سکے۔ یہ ایک نہایت مختصر راشن ہے، جس کے مطابق ایک طالب علم کے دو وقت کے کھانے کا یومیہ خرچ محض 120 روپے ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس تعاون پر جزائے خیر عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ ہی رمضان المبارک میں زیر تعلیم طلبۂ کرام کے سحر و افطار کے اخراجات کی تفصیلات بھی ارسال کی جا رہی ہیں۔ اگر آپ ان طلبہ کے سحر و افطار میں تعاون فرمانا چاہیں تو یہ بھی بے حد عظیم اجر کا باعث ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی توفیق سے دین کی خدمت کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین منجانب: (مولانا) زبیر احمد صدیقی مہتمم جامعہ فاروقیہ شجاع آباد --- بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات: Bank Islami - Account Information Branch Code: 2121 Branch Name: Shujabad Account Title: Farooqia Public Boys High School Account Number: 2121-0038-6440-001 IBAN: PK38-BKIP-0212-1003-8644-0001
❤️ 1

Comments