
Iftikhar Uddin Anjum
January 31, 2025 at 02:34 PM
فطرت کے 3 اہم مفید قوانین
پہلا قانون:
اگر کھیت میں بیج نہ بویا جائے تو قدرت اُسے گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے۔
بالکل اسی طرح، اگر ذہن کو مثبت خیالات اور تعمیری سوچوں سے نہ بھرا جائے تو وہاں منفی خیالات کا بسیرا ہو جاتا ہے، اور دماغ بے مقصد باتوں اور شیطانی خیالات کا مسکن بن جاتا ہے۔
اس لیے ہمیشہ مثبت سوچیں اپنائیں، اپنی سوچوں کو اچھائی سے سینچیں تاکہ ذہن صاف اور کامیاب رہے۔
دوسرا قانون:
ہر شخص اپنے اندر کا حال ہی بانٹتا ہے۔
خوش انسان خوشی بانٹتا ہے۔
اداس شخص اپنے غم بانٹتا ہے۔
عالم علم پھیلاتا ہے۔
دیندار دین کی روشنی بانٹتا ہے۔
خوف زدہ شخص اپنے خوف سے دوسروں کو ڈراتا ہے۔
لہذا اپنی ذات کو مثبت رکھیں ، اچھی چیزیں سیکھیں، خود کو مصروف اور خوش رکھیں تاکہ آپ کا اثر بھی مثبت اور خوشی سے بھرا ہو۔
تیسرا قانون:
جو کچھ بھی حاصل کریں، اُسے ہضم کرنا سیکھیں، کیونکہ:
کھانا ہضم نہ ہونے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔
دولت ہضم نہ ہو تو تکبر اور دکھاوا بڑھتا ہے۔
بات ہضم نہ ہو تو چغلی اور غیبت شروع ہوتی ہے..
تعریف ہضم نہ ہو تو غرور پیدا ہوتا ہے۔
غم ہضم نہ ہو تو دل میں مایوسی جنم لیتی ہے۔
اس لئے زندگی کے ہر تجربے کو صبر و برداشت سے قبول کرنا سیکھیں تاکہ سکون اور خوشی برقرار رہے۔ زندگی کو آسان اور با مقصد بنائیں، دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
خود بھی خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
❤️
2