PMML
PMML
February 16, 2025 at 01:58 PM
سنٹرل میڈیا سیل بارشوں کی کمی،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کی نماز استسقا کی اپیل پاکستان خشک سالی کا شکار ہو چکا ،قوم اجتماعی معافی مانگے. خالد مسعود سندھو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بارشوں کی کمی کی وجہ سے پاکستان خشک سالی کا شکار ہو چکا . بارشوں کی کمی کی وجہ سے نہ صرف زرعی شعبہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ پانی کے بحران کی شدت بھی بڑھ رہی ہے.قوم اپنے گناہوں سے معافی مانگے اور نماز استسقا ادا کرے. خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں کمی متوقع ہے، پاکستان میں پانی کے ذخائر میں کمی کا مسئلہ پہلے ہی سنگین تھا، لیکن اب خشک سالی کی وجہ سے اس بحران نے نیا رخ اختیار کیا ہے۔ زیرِ زمین پانی کی سطح بھی تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے شہروں اور دیہاتوں میں پانی کی کمی ہو رہی ہے.پانی کی کمی کی وجہ سے فصلوں کو نقصانات اور ملک کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں. خالد مسعود سندھو نے قوم سے اپیل کی کہ ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کا اہتمام کرنا چاہئے تا کہ باران رحمت کا نزول ہو، حکومت پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے. ہمیں عوام میں آگاہی پیدا کرنی چاہیے تاکہ ہر فرد پانی کے ضیاع کو روکے اور اسے زیادہ محتاط طریقے سے استعمال کرے۔ تابش قیوم ترجمان مرکزی مسلم لیگ رابطہ: 03000194701، 03285388887 دفتر 04237459937
😢 🙏 3

Comments