
Information Public 1️⃣
February 18, 2025 at 04:47 PM
《مصروف لوگ جہاں سے مرضی ادھر سے پڑھیں۔》
اجتماع کے دوران سردی کیسی رہے گی
-----------------------------۔------------------
سبی کے اجتماع کے دنوں بلکل برابر موسم رہے گا ان شاء اللہ کوئی بھی مشکل نہیں بلکہ اگر میں یہ کہدوں کہ اجتماع کے دنوں بلکل آئیڈیل موسم ہوگا تو یہ بات بھی بے جا نہ ہوگی اگر اس سے تھوڑا اور گرم ہوتا تو دن کو گرمی کچھ تنگ کرلیتی اگر کچھ مزید سرد ہوجاتا تو پھر راتوں کو سردی تنگ کرلیتی
دن کے وقت دھوپ میں بیٹھنا کچھ مکروہ سا ہوگا جو مزاج کو اچھا نہیں لگے گا پنڈال میں دن کے وقت تو بلکل ہوم ٹیمپریچر جیسا موسم رہے گا نہ گرمی رہےگی اور نہ ایسی سردی کہ انسان آگ اور ہیٹر کی ضرورت محسوس کرے
راتوں کو پنڈال اور خیموں میں بلا کسی آگ و ہیٹر کے ایک ہی کمبل بلکل کافی رہے گا
=اجتماع کے دوران بارش ہوگی یا نہیں
------------------------۔-----------------------
کل 19 تاریخ کو سبی سٹی یا آس پاس کچھ بارش ہوجائے گی شائد خادمین کچھ ڈر جائیں مگر انہیں بتادیں کہ ان شاء اللہ کوئی پریشانی دی گل نہیں جو کچھ ہوگا وہ بس کل ہی ہوگا بلکہ کل کی بارش شائد مزید فائدہ کرلے کہ اجتماع کے شروع ہونے تک گرد وغبار تھوڑا کم ہوجائے
اس کے بعد تا روز دعا کوئی بارش نہیں
دعا کے بعد جب لوگ سارے اپنے گھروں چلے جائیں بلکہ ایک دن اور بھی اللہ چانس دے گا تاکہ ورکرز اور خدمت کرنے والے جوان ضروری اشیاء اور پنڈال کا ضروری سامان اٹھا سکے اس کے بعد 25 اور 26 تاریخوں کو وہاں بھی بارشیں آجائیں گی اس وقت کی بارش میں اجتماع گاہ مکمل طور کلیر ہو چکا ہوگا
البتہ ایک بات بتادوں کہ اگر اجتماع کے دوران اگر گرد وغبار زیادہ بڑھ گیا تو ہوسکتا ہے کہ 21 تاریخ کو معمولی سی آب پاشی یا ہلکی سی بوندا باندی ہوجائے
=اجتماع کے دوران ہوائیں=
-----------------۔----------------
اجتماع کے دوران کبھی تیز ہوائیں بھی مشکلات پیدا کرجاتی ہیں جیسے کہ آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ چند سال پہلے ایک بار انہی ہواوں نے بزرگوں کو دعا سے پہلے دعاء پر مجبور کیا کہ لوگ سارے دعا کر رہے تھے کہ اللہ کرے بزرگ ابھی دعاکرکے فارغ کریں اور عوام کی دعائیں قبول ہوگئی بزگ دعا کرگئے
مگر بحمد اللہ اس بار کوئی ہوا نہیں ہوائیں عموما جب 18 سے بڑھ جائیں تو کچھ مشکلات پیدا کرسکتی ہیں اس بار جو زیادہ سے زیادہ ہوا ہوگی وہ بھی 5 تا 10 کے درمیاں رہے گی جو کہ خاص محسوس بھی نہیں ہوگی۔
بطور صد احتیاط اگر سستا پتلا پلاسٹک ہر ایک ساتھ ضرورت کے مطابق کچھ لیجائے کہ موسم کا زیادہ بھروسہ نہیں اللہ تعالی صمد بے پرواہ ہے اچانک سب کچھ کرسکتا ہے پلاسٹک ضائع نہیں گھروں میں بھی کام دے گا لیجانے واپس لانے میں کوئی جگہ بھی نہیں گھیرتا۔
{اجتماع کی باتیں ختم}
=کوئٹہ اور گرد نواح کا موسم=
"""""""""""""""""""۔""""""""""""""""""""
آج بھی حسب توقع ہلکی پھلکی بارشیں ہوگئیں
کل فرسٹ ٹائم ان شاء اللہ کچھ اچھی بارشوں کا امکان ہے اگر چہ بعض ماہرین منکر مگر مجھے یقین ہے کہ ان شاء اللہ کل کوئٹہ یا اس پاس گرج چمک کی بارش بھی ہوگی
مگر یہ بارشیں زیادہ بڑی نہیں کہ بادل زیادہ گہرے نہیں
اس بار بادل زیادہ جھٹکے کھارہے ہیں اگر بادل اپنی حالت پر رہے تو امید ایسی ہے کہ 25 اور 26 کو کوئٹہ میں کافی اچھی گرج چمک والی بارشیں ہوں گی جہاں کہیں پر جلسے اور شادیوں کے ہروگرامات ہورہے ہوں سب اڑھ جائیں گے بشرطیکہ اگر پھر سے کوئی گڑبڑ نہیں ہوا
اندرون بلوچستان کیا امکانات ہونگے=
""""""""""""""""""""""""۔"""""""""""""""""""""""
کل مغرب شمالی اور مشرقی شمالی بلوچستان کچھ اچھی بارشوں کی امید ہے کل کے بادل از قلات تا کندہار از لورائی تا ژوب از نوشکی تا چمن 60 فیصد بلوچستان کور کریں گے جنوبی بلوچستان عاری من المطر ہوگا وہاں کوئی امکان نہیں
25 اور 36 تاریخوں کو بھی 70 فیصد سے زائد بلوچستان میں کافی اچھی گرج چمک والی بارشیں ارہی ہیں ان شاء اللہ
یہ سب کچھ ایسا ورنہ ان دنوں مجھے اتنا نہیں کہنا چاہئے تھا کہ امسال بادل معمول پر نہیں منٹ منٹ روپ بدل رہے ہیں۔
=ہ====================ہ=
•ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ
•مجوزین لطیف بڑیچ اقبال شاہوانی
•پبلشر = احسان عزیز بڑیچ=
2024۔2۔18 منگل رات 8:15 بجے