Information Public  1️⃣
Information Public 1️⃣
February 19, 2025 at 04:07 PM
*فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں: متحدہ عرب امارات* متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو بتایا ہے کہ امارات "فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش" کو مسترد کرتا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو ابوظہبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔ مارکو روبیو کی اماراتی صدر سے ملاقات ان کے اُس کثیر الملکی دورے کا حصہ تھی جس میں انہوں نے اسرائیل اور سعودی عرب کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان 19 جنوری سے شروع ہونے والی جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ یو اے ای کے سرکاری میڈیا نے اماراتی صدر کے فلسطینیوں سے متعلق بیان کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ زاید نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔
👍 1

Comments