Information Public  1️⃣
Information Public 1️⃣
February 20, 2025 at 03:15 AM
*پینا ڈول کے فائدے اور نقصان کیا ہیں ؟* ( Panadol ) پیناڈول اصل میں "پیراسیٹامول" ہی ہے۔ اور پاکستان میں پیناڈول بہت ہی مشہور برانڈ ہے۔ (جیسے !! پیناڈول ہر درد کی دوا پیناڈول ) اور بھی بہت سے پیراسیٹامول کے برانڈ ہیں جیسے کیل پول، فیبرول وغیرہ پیراسیٹامول/ پیناڈول کی یہ گولی ہمارے جسم میں جا کر پروسٹا گلینڈنز (prostaglandins) نامی کیمیکلز کو کام کرنے سے روکتی ہے جس کی وجہ سے درد اور بخار کی کمی ہوتی ہے۔اور مزید پیراسیٹامول ڈائرکٹ دماغ کے اندر جاکر بھی دردکا احساس پیدا کرنے والے نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔ پیناڈول کا استعمال درج ذیل صورتوں میں پیراسیٹامول یا پیناڈول استمال کی جا سکتی ہیں۔ 1: تقریباً ہر طرح کے بخار کو کم کرتی ہے 2:ہلکے اور درمیانے درد کو بھی کم کرتی ہے جیسے سر درد، جسمانی درد ، پیریڈ کا درد، وغیرہ وغیرہ نوٹ: پیناڈول صرف علامتوں کا علاج کرتی ہے ، بخار بھی ایک علامت ہے نہ کہ بیماری ، بخار کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں ،ایسے صورت میں پیناڈول کے ساتھ ساتھ دوسری میڈیسن بھی استمعال کی جاتی ہیں ، جیسے ملیریا بخار میں ملیریا کی میڈیسن لی جاتی ہے ، اور ٹائفائیڈ بخار میں ٹائیفائڈ کی میڈیسن لی جاتی ہے ، باقی چھوٹے موٹے وائرل انفیکشنز یا موسمی بخار میں اکیلی پیناڈول کافی ہو سکتی ہے کیونکہ وائرل انفیکشنز ایک ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو سکتا ہے۔ پیناڈول کی خصوصیت پہلے تو پیراسیٹامول/پیناڈول کو درد کم کرنے والی میڈیسن جیسے ڈکلوفینک اور ڈسپیرن وغیرہ جیسی پین کلرز کی نسبت زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ اور پیناڈول ایک واحد میڈیسن ہے جو عورتوں میں حمل کے ٹائم درد کم کرنے کے لئے سب سے محفوظ سمجھی جاتی ہے۔ پیناڈول کی مقدار (Dose) یہ ایک OTC میڈیسن ہے اسلیے اس کی ڈوز بھی لکھ رہا ہوں، Form of Panadol medicine Tablet 500mg Syrup 250mg/5ml Syrup 160mg/5ml Drops 80mg /0.8ml بڑوں میں پیناڈول کی مقدار: 500mg کی ایک یا دو ٹیبلٹ دن میں 2 سے 4 دفعہ دی جا سکتی ہیں ، مطلب زیادہ سے زیادہ تیز بخار کی صورت میں دن میں 8 ٹیبلٹ لی جا سکتی ہیں۔ پچوں میں پیناڈول کی مقدار: پچوں میں پیناڈول کی ڈوز بچے کے وزن کے مطابق دی جاتی ہے ، 15mg / kg / Dose or maximum 60mg/kg/Day لہذا بچوں میں پیناڈول کی مقدار 15mg پر کلو گرام پر ڈوز کے حساب سے دن میں 2 سے 4 دفعہ دی جا سکتی ہیں، مثال کے طور پر ایک سال کے بچے کا وزن 10kg تو پھر اس بچے کو 160mg/5ml والے سیرپ کا تقریباً ایک چمچ دن میں 2 سے 4 دفعہ دیا جا سکتا ہے۔ پیناڈول یا پیراسیٹامول کے جنرل سائیڈ ایفیکٹ پہلی بات ہر میڈیسن کے کچھ نہ کچھ سائیڈ ایفیکٹ لازمی ہوتے ہیں، پیناڈول کے کچھ عام سے سائڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں جیسے کہ بدہضمی ، گیس، قے، سر درد، اور جلد میں سرخ نشان یا الرجی وغیرہ ہو سکتی ہے۔ باقی پیناڈول کا ایک بڑا اور نایاب سائیڈ ایفیکٹ جگر کو خراب یا ناکارہ کرنا بھی ہے، یہ سائیڈ ایفیکٹ زیادہ تر ان کو لوگوں کو ہوتا ہے جو کہ کسی جگر کی دائمی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں یا جو پیناڈول کی بہت زیادہ میڈیسن لیتے ہیں ،مثال کے طور پر اگر ایک سال کا بچہ غلطی سے پیناڈول کا پورا سیرپ پی لے تو پھر اس کا جگر خراب ہو سکتا ہے ایسی صورت میں ایمرجنسی ہاسپٹل جانا چاہیے اور ایسے بچے یا بندے کے جگر کو ناکارہ ہونے سے بچانے کے لیے ایک N-acetylcysteine نامی antidote دیا جاتا ہے۔ نوٹ: اپنی مرضی سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو بخار یا درد کی صورت میں اسپیرن/ ڈسپیرن نامی کناری والی گولی بلکل نہیں دینا چاہئے کیونکہ ڈسپیرن سے بچوں میں Reye's Syndrome ہو سکتا ہے جو بہت ہی خطرناک سائڈ ایفیکٹ ہوتا ہے جو کہ متاثرہ بچے کے جگر اور دماغ میں خرابی کا باعث بنتا ہے.
👍 4

Comments