البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
February 9, 2025 at 06:01 PM
میری اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ عام وظائف اپنی جگہ مگر زیادہ توجہ تلاوت قرآن پاک کی طرف رکھیں…اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے ”اسماءالحسنٰی“ سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں…… جب بھی کوئی حاجت یا پریشانی ہوتو دو رکعت صلوٰۃ الحاجۃ پڑھیں…قرآن پاک کی تلاوت کریں اور اکیس بار تمام اسماءالحسنٰی پڑھ کر دعاء کریں…ان شاءاللہ پہاڑوں کی طرح مشکل نظر آنے والے مسائل بھی اللہ پاک کے فضل و کرم سے حل ہو جائیں گے…… ”لطف اللطیف“ کتاب میں اس بات کی دعوت ہے جن مسلمانوں کے پاس یہ کتاب نہ ہو وہ اسے خرید لیں اور ساتھ ساتھ اسماءالحسنٰی کی کتاب ”تحفۂ سعادت“ بھی حاصل کریں اور اس کو ایک بار محبت سے پڑھ لیں…… حیرانی کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے پاس اللہ تعالیٰ کا کلام ”قرآن مجید“ موجود ہے…مسلمانوں کے پاس ”اسماءالحسنٰی“ موجود ہیں…اور مسلمانوں کے پاس ”صلوٰۃ الحاجۃ“ موجود ہے اس کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ فلاں جادو، فلاں اثر…… ارے بھائی کونسا جادو اور کونسا اثر قرآن پاک اور اسماءالحسنٰی کے مقابلے میں ٹھہر سکتا ہے؟…… ہاں دل میں یقین کی کمی ہوتو پھر الگ بات ہے…… *(رنگ ونور ج ٣ ص ٣٧٠)*
❤️ 2

Comments