البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
February 10, 2025 at 01:52 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم <مکتوب خادم> *بابا! پھر خوف کیسا؟* السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته.. اللہ تعالی ”موجود“ ہیں...”قادر“ ہیں...”غالب“ اور ”عزیز“ ہیں...”ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ“ ہیں...”فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ“ ہیں...اَلْمُحْیِی، اَلْمُمِیْتُ ہیں........ ”حسبنا اللہ و نعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر“ پکی بات ہے...” ٹرمپ“ مر جائے گا..”نیتنیاہو“ مر جائے گا...مودی مر جائے گا...جبکہ اللہ تعالی ”حَیٌّ قَیُّوْمٌ“ ہیں... ”مالک الملک“ ہیں... ”حسبنا اللہ و نعم الوکیل علی اللہ توکلنا“ ”شیطان“ کو اللہ تعالی نے ”قیامت“ تک زندگی اور مہلت دی ہے..پھر وہ بھی مر جائے گا..شیطان مستقبل کے حالات نہیں جانتا..اسے آئندہ کل کی کوئی خبر نہیں..اس لیے وہ بھی بہت سی غلط فہمیوں میں رہتا ہے..اور ان غلط فہمیوں کو پھیلاتا ہے..جب کوئی کافر یعنی شیطان کا پجاری دنیا میں زیادہ طاقتور ہو جاتا ہے تو شیطان خوش ہوتا ہے...اور اپنے اس ”کافر“ بھانجے کا رعب اور خوف پھیلاتا ہے....مسلمانوں کو اس سے ڈراتا ہے..کیونکہ وہ اپنے تجربہ سے جانتا ہے کہ..جو ڈر گیا وہ مرگیا....اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں.. اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (آل عمران 175) ترجمہ: بے شک یہ شیطان ہی ہے جو (تم مسلمانوں کو) اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے..پس تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر تم ایمان والے ہو........ آیت مبارکہ پر غور کریں شیطان کا پورا کھیل سمجھ میں آ جائے گا..”ٹرمپ“ کے آتے ہی یہ کھیل شروع ہو چکا ہے..کبھی ”غزہ“ سے مسلمانوں کا انخلاء...کبھی پورے فلسطین پر امریکہ کا قبضہ..کبھی فلسطینیوں کو سعودی عرب منتقل کرنے کے خواب..کبھی کیا، کبھی کیا؟.......غزوہ بدر سے پہلے بھی یہی ”مناظر“ تھے اور یہی شیطانی کھیل....مگر پھر شیطان بھاگ گیا..ابوجہل مردار ہو کر اندھے کنویں میں جا گرا.....اور ”مدینہ منورہ“ محفوظ رہا...یہ باتیں بالکل واضح ہیں..یقینی ہیں..مگر ان کو سمجھنے کی ایک شرط بیان فرما دی گئی..”اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ“..اگر تم اللہ تعالی پر ایمان و یقین رکھتے ہو تو سمجھ لو گے..ورنہ ویسے ہی شیطانی تجزیے کرتے رہو گے جیسے تم نے افغانستان پر امریکی حملے کے وقت کیے تھے..... ...حسبنا اللہ ونعم الوکیل علی اللہ توکلنا... بھائیو! اللہ تعالی کا قطعی حکم آگیا کہ نہ ڈرو..تو پھر بابا! خوف کیسا؟ والسلام خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله

Comments