البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
February 19, 2025 at 03:29 AM
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ* مختصر نصاب کی یادہانی ہے۔۔۔ 1) رمضان المبارک ملنے کا روزانہ دل سے شکر۔ 2) تمام روزوں کا مکمل آداب کے ساتھ اہتمام۔ 3) پورا مہینہ تراویح کا اہتمام 4) قرآن مجید کی بکثرت تلاوت۔ 5) کثرت سے کلمہ طیبہ، استغفار ، جنت کا سوال ، جہنم سے پناہ۔ 6) زبان کی حفاظت کا عزم۔ 7) روزانہ اپنا محاسبہ ،جائزہ، کچھ دیر تنہائی کا ذکر اور مراقبہ۔ 8) اللہ کی راہ میں خرچ۔ 9) روزہ افطار کروانے کی فکر اور سعادت۔ 10) آخری عشرے کے اعتکاف کی فکر اور دعا۔ 11) موبائل سے دوری۔ 12) ٹی وی میں آنے والے پروگرام سے پرہیز( دین علماء کرام سے سیکھا جائے)۔ 13) سحر اور افطار کے وقت کثرت سے دعا کا اہتمام۔ 14) نماز تہجد کی کثرت(سحری کے لیے ویسے ہی اٹھنا ہوتا ہے اپنے معاملات کو ترتیب دے کم از کم اس مہینے نمازِ تہجد کی پابندی)۔ 15) گناہوں سے بچنے کا پختہ عزم۔(اس ماہ مبارک میں جہاں نیک عمل کا اجر بڑھ جاتا ہے وہاں نا فرمانیوں کا گناہ بھی بڑھ جاتا ہے)۔ 16) گناہوں پر شرمندگی،اور رو رو کر توبہ و استغفار ،،، 17) وقت کو غنیمت سمجھ کر ہر ہر لمحے سے فائدہ اٹھانا۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس ماہِ مبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہم سے راضی ہو جائیں ایسے راضی کہ پھر کبھی ناراض نہ ہوں *آمین ثم آمین یا رب العالمین*
❤️ 1

Comments