
البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
February 24, 2025 at 02:37 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*خاص دروازے سے نزول*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی ہمیں ایسے بوجھ سے بچائیں...جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو....
...”رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَ اعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“...
کسی خطرناک گناہ کا بوجھ جو ہمیں تباہ کر دے...مالی مسائل یا بڑے قرضے کا بوجھ جو ہماری کمر توڑ دے..کوئی ایسی بڑی ذمہ داری جسے ادا کرنے کی ہم میں ہمت نہ ہو..کوئی ایسی سخت بیماری جو برباد کر ڈالے..کوئی ایسی خواہش جو اتنی شدت سے ابھرے کہ ہم اس کو پورا کرتے کرتے اپنا بڑا نقصان کر ڈالیں..ایسی شہوت جو ہمیں بڑے گناہوں میں دھکیل دے..ایسا غم اور فکر جو ہمارا خون چوس لے..کوئی ایسا غصہ جو ہمیں ذلت میں پھینک دے......
”رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَ اعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“
ترجمہ: اے ہمارے رب ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جس کی ہم میں طاقت نہ ہو..اور ہمیں معاف فرما دے..اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما..آپ ہی ہمارے یار و مددگار ہیں..کافروں پر ہمیں زور، طاقت اور غلبہ عطاء فرما...
صحیح مسلم کی روایت کا مفہوم ہے کہ..حضرت جبرئیل علیہ الصلٰوۃ والسلام..حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے..اچانک آسمان سے ایک زوردار آواز آئی..جبرئیل امین نے فرمایا..یہ آسمان کا وہ دروازہ کھلا ہے جو آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا..اس دروازے سے ایک فرشتہ تشریف لایا..جبرئیل امین نے فرمایا..یہ فرشتہ آج سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا..اس فرشتے نے حاضر ہو کر سلام کیا..اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا..آپ کو ”نورین“ (دو نوروں) کی بشارت ہو..جو صرف آپ کو دیئے گئے ہیں..آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیے گئے..سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کا آخری حصہ..آپ ان کا ایک حرف بھی پڑھیں گے تو وہ نور آپ کو مل جائے گا..(صحیح مسلم)
اندازہ لگائیں کہ..کس شان اور کس امتیاز سے یہ دعاء نازل ہوئی ہے اور اس دعاء میں نور ہی نور ہے...
...وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ...
اچھا ہے کہ پوری دعاء پڑھا کریں تاکہ ہر بوجھ سے حفاظت رہے اور زیادہ ”نور“ نصیب ہو.....
”رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَ اعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ“
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله
❤️
1