البلال اسلامک میڈیا کوئز کارنر
February 25, 2025 at 02:02 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
<مکتوب خادم>
*خاص الخاص وظیفہ*
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته..
اللہ تعالی کی طرف سے معافی، مغفرت، رحمت اور نصرت مل جائے تو پھر بڑے بڑے کام آسان ہو جاتے ہیں....
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ...
یہ عظیم، خصوصی اور مؤثر دعاء...سورہ بقرہ کے آخر میں ہے..اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کے بڑے عظیم فضائل ہیں..چند فضائل ملاحظہ فرمائیں..
خصوصاً وہ لوگ جو ہمیشہ ”خصوصی وظیفے“ کی تلاش میں رہتے ہیں..
(۱) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا..
جو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات رات کو پڑھ لے تو وہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گی (صحیح بخاری)
(۲) حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے:-
اللہ تعالی نے آسمان و زمین کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب تحریر فرمائی..اس کتاب میں سے دو آیات لے کر ان پر سورہ بقرہ کا اختتام فرمایا یہ دو آیات جس گھر میں تین راتوں تک پڑھی جائیں تو شیطان اس گھر کے قریب بھی نہیں آسکتا (سنن ترمذی)
اس ”صحیح حدیث“ کو دل سے پڑھیں..اللہ تعالی نے خود ایک کتاب تحریر فرمائی..وہ بھی آسمان و زمین کی تخلیق سے بہت پہلے..اور پھر اس خاص کتاب میں سے دو آیات لے کر..اُن آیات کو سورہ بقرہ کے آخر میں شامل فرما دیا...اور ان دو آیات کی طاقت اور نور اس قدر زیادہ ہے کہ..شیطان مردود جیسا ”طاقتور جن“ بھی ان سے بھاگتا ہے..تو چھوٹے موٹے جنات، جادو اور مسائل کیا چیز ہیں؟....آخری دو آیات ”اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ“ سے شروع ہوتی ہیں اور اس دعاء پر ختم ہوتی ہیں...
...وَاعْفُ عَنَّاٙ وَاغْفِرْ لَنَاٙ وَارْحَمْنَاٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ...
سورہ فاتحہ پڑھیں......اور پھر سورہ بقرہ کی یہ دو آیات پھر ان کے وسیلہ سے جو دعاء مانگنی ہو..مانگ لیں....قبول ہوگی ان شاءاللہ...
والسلام
خادم.....لااله الاالله محمد رسول الله