
Malik Haider Ali
February 6, 2025 at 11:19 AM
درسِ حدیث
حضرت ابو مسعود انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم سے پہلی امتوں میں سے ایک آدمی کا حساب (اس کی موت کے بعد) لیا گیا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہیں ملی سوائے اس کے کہ وہ ایک مالدار آدمی تھا، لوگوں سے لین دین کرتا تھا اور اپنے خادموں کو حکم دیتا تھا کہ (تقاضے کے وقت) تنگ دست سے درگزر کریں، تو اللہ تعالیٰ نے (فرشتوں سے) فرمایا: ہم اس سے زیادہ اس کے حقدار ہیں، تم لوگ اسے معاف کر دو-(جامع ترمذی 1307)
❤️
1