
Malik Haider Ali
34 subscribers
About Malik Haider Ali
💖🌹💝اِک نظر کرم فرمائے ہم پر بھی حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ہم بھی آئیں حاضری کے لئے آپٔ کے در پر 💝🌹💖 💝🌹💖سگِ درِ اہل بیت علیہم السلام💝🌹💖 صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم 💝💝🌹
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

درس حدیث حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے دل میں رتی برابر بھی غرور اور گھمنڈ ہوگا وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ ایک شخص نے عرض کیا ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کے کپڑے عمدہ ہوں اس کا جوتا بھی اچھا ہو تو کیا یہ غرور اور گھمنڈ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔ غرور اور گھمنڈ یہ ہے کہ انسان حق کو ناحق بنائے (یعنی اپنی انا کی وجہ سے حق بات کو رد کردے) اور لوگوں کو حقیر سمجھے۔ (جامع ترمذی 1999)

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹* *👈🏻 ✍🏻آج کا پیغام 📜* *اے نفس کتنی بار تجھے سمجھایا...یہ آنکھیں رب کی امانت ہیں، ہر منظر کے لیے نہیں۔یہ دل عبادت کے لیے ہے، دنیا کی محبت کے لیے نہیں۔تو کب تک بہانے بنائے گا؟کب تک کہے گا: "کل سے بدل جاؤں گا؟"یاد رکھ... ایک دن "کل" نہیں آئے گا۔مگر موت ضرور آ جائے گی۔* *🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّم🌹*

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹* *👈🏻 ✍🏻آج کا پیغام 📜* *دُنیا سے بـے رغبتی کا نتیجہ جُرّات و بہادری ہے اور جُرّات اور بہادری کا نتیجہ عزت اور وقار ہے...اور دُنیا کی محبت کا نتیجہ خوف ہے اور خوف کا نتیجہ ذِلت اور شکست ہے-* *🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّم🌹*

*حکایت:* دو بھائی تھے۔ ایک متقی پرہیز گار دوسرا فاسق و بد کار جب فاسق مرنے لگا تو متقی بھائی نے کہا دیکھا تجھے میں نے بہت سمجھایا مگر تو اپنے فسق و فجور سے باز نہ آیا اب بول تیرا کیا حال ہو گا اس نے جواب دیا کہ اگر قیامت کے روز میرا رب میرا فیصلہ میری ماں کے سپرد کر دے تو بتاؤ کہ ماں مجھے کہاں بھیجے گی۔ دوزخ میں یا جنت میں؟ پر ہیز گار بھائی نے کہا کہ ماں تو واقعی جنت میں بھیجے گی۔ * *گنہگار نے جواب دیا* کہ میرا رب میری ماں سے زیادہ مہربان ہے کہا اور انتقال ہو گیا۔ بڑے بھائی نے خواب میں اسے نہایت خوشحال دیکھا۔ مغفرت کی وجہ پوچھی تو کہا کہ میری اس مرتے وقت کی بات نے میرے تمام گناہ بخشوا دیے۔ *ہم گنہگاروں پہ تیری مہربانی چاہئے* *سب گناہ دھل جائیں گے رحمت کا پانی چاہئے🙏🏻* تفسیر نعیمی جلد 1 ص نمبر 52

درس حدیث سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: يَوْمُ الْجُمُعَةِ ثِنْتَا عَشْرَةَ –يُرِيدُ: سَاعَةً-، لَا يُوجَدُ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا, إِلَّا أَتَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَالْتَمِسُوهَا آخِرَ سَاعَةٍ بَعْدَ الْعَصْرِ. ”جمعہ کے دن میں بارہ گھڑیاں ہیں، جو بھی مسلمان اس حالت میں پایا جائے کہ اللہ تعالیٰ سے کوئی سوال کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اسے وہ چیز عنایت فرما دیتا ہے، لہٰذا اسے عصر کے بعد کی آخری ساعت میں تلاش کرو۔“ (سنن ابی داؤد 1048)

*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹* *👈🏻 ✍🏻آج کا پیغام 📜* *فطرت آسان تھی مگر انسان نے بناوٹ اور منافقت کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی-اِس لیے آج انسان جِی کر نہیں تَھک کر مرتا ہے-* *🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّم🌹*

درس حدیث حضرت سعد بن طارق رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں جب اپنے رب سے سوال کروں تو کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللهم اغفر لي وارحمني وعافني وارزقني» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، اور مجھے عافیت دے اور مجھے رزق عطا فرما“ اور آپ نے انگوٹھے کے علاوہ چاروں انگلیاں جمع کر کے فرمایا: ”یہ چاروں کلمات تمہارے لیے دین اور دنیا دونوں کو اکٹھا کر دیں گے“ (سنن ابن ماجہ 3845)

حضور پاکﷺ کا ارشاد ہے کہ جب کبھی تم تہجّد کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور اگر رونا نہ آئے تو رونی شکل ہی بنا لو۔۔۔ وہ ذات اتنی شفیق ہے کہ آپ کو روتا دیکھ نہیں سکتی۔ جب بھی اللّٰهﷻ کا قرب ہو گا تو آنسو ہوں گے۔ اگر آنسو گناہ پہ ندامت کا ہو تو بھی یہ اللّٰهﷻ کا قرب ہے۔ غم کو اپنی پچھلی راتوں میں لے جاؤ تو آپ ولی ہو جاؤ گے۔ (گفتگو 4، صفحہ نمبر 52، 58) سرکار حضرت امام واصف علی واصف ؒ

*اوہناں کرنا دیدار سجن ﷺ دا جنہاں اکھیاں سانبھ کے رکھیاں !!*♥️


*🌹بِســــــــــمِﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ🌹* *👈🏻 ✍🏻آج کا پیغام 📜* *حضرت شمس تبریزی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں* - *"علم کی تلاش اس وقت تک ناکام ہے جب تک کہ وہ تجھے اپنے اندر کی سچائی تک نہ پہنچائے۔"* *🌹اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہِ وَ صَحْبِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّم🌹*