Malik Haider Ali
Malik Haider Ali
February 7, 2025 at 04:18 PM
*`آپ کی اصل شناخت`*🩵 زندگی یہ نہیں کہ آپ کتنے خوش ہیں۔ زندگی یہ ہے کہ دوسرے آپ سے کتنے خوش ہیں۔ جو شخص صرف اپنا ہی خیال کرے ، وہ حیوانی سطح پر زندگی گزار رہا ہے کیونکہ حیوانات بھی کسی کا خیال نہیں رکھتے اور جو شخص اپنا بھی خیال رکھے اور دوسروں کا بھی، وہ انسان ہے۔ اور جو اپنا خیال کم اور دوسروں کا زیادہ رکھے ، وہ " الله ﷻ کا دوست " ہے . اور اسکا نام مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا۔ *"عظیم انسان بھی مر جاتے ہیں، لیکن موت ان کی عظمت میں مزید اضافے کا باعث بنتی ہے"۔ (واصف علی واصفؒ)* مولانا رومؒ ایک دفعہ فرمانے لگے کہ سب مر کر قبروں میں جاتے ہیں، لیکن اچھا انسان مر کر لوگوں کے دلوں میں چلا جاتا ہے اور لوگ یاد کے ذریعے اسے زندہ رکھتے ہیں۔ اب فیصلہ آپ پر ہے کہ صرف اپنے لیےبزندہ رہنا ہے یا سب کیلۓ؟ قبر میں جانا ہے یا لوگوں کے دلوں میں دفن ہونا ہے؟ ایک اچھی یاد بننا ہے یا نشانِ عبرت؟
❤️ 1

Comments