Malik Haider Ali
Malik Haider Ali
March 1, 2025 at 02:39 AM
*لازمی پڑھیں اور عمل کریں👇🏻* رنگ محل بازار میں ایک بابا جی رہتے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وہ موچی تھے۔ان کا نام *بابا فیروز* تھا۔ ان کے متعلق ایک بات بہت مشہور ہے کہ وہ صاحبِ دعا تھے۔ دوسروں کیلۓ دعا کرتے تھے اور اللّٰہ کریم انکی دعا سنتا بھی تھا۔ انکے درویش اور ولی ہونے پر بہت سے لوگوں کا یقین تھا۔ *`کسی نے ان سے پوچھا کہ بابا جی اللّٰہ سے دوستی کیسے ہوٸی؟`* کہاں موچی اور کہاں اللّٰہ کا ولی؟ بابا جی نے جواب بہت خوبصورت دیا فرمانے لگے"میں نے پوری زندگی میں جس کا بھی جوتا مرمت کیا ہے اس نیت سے مرمت کیا ہے کہ یہ میرے اللّٰہ کا بندہ ہے اور میرے رسولﷺ کا امتی ہے" اگلا جملہ بہت خوبصورت ہے فرماتے ہیں: *" کام بڑا نہیں ہوتا ، کام کی نیت کام کو بڑا بنا دیتی ہے"* یہ راز بہت کم لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ کام کی عظمت دراصل نیت کی عظمت میں چھپی ہے ۔ خلوصِ نیت تو ولیوں کا شیوہ ہے ۔ آپ جو بھی کام کر رہے ہیں۔ کاروبار، پڑھاٸی، نوکری ، دوسروں کی مدد ، سیاست، ڈاکٹری یا انجینٸرنگ ، تبلیغ ، رہنماٸی یا تدریس وغیرہ ، آج سے ابھی سے اس کام کی نیت بہترین کریں۔ اللّٰہ کی نظر میں پسندیدہ وہ ہے جس کی نیت بہترین ہے ۔جس کے کام اور محنت کی نیت مخلوق کی خیر اور اللّٰہ کی خوشنودی ہو ۔ آپ بھی اپنے کام میں نیت کریں کہ مخلوق خدا کی خیر کرنی ہے پھر دیکھیں اللّٰہ آپ کو دوست کیسے بناتا ہے
❤️ 2

Comments