ذوقِ مطالعہ
ذوقِ مطالعہ
February 5, 2025 at 03:07 PM
دور خلافت عمر ثانی عمر بن عبد العزیز بیان کی خلافت ۲۲ صفر ۹۹ھ کو ایشیائے کو چک کے علاقے ”دابق“ کے معسکر میں نماز مغرب سے کچھ دیر پہلے عمل میں آئی تھی۔ آپ رحمہ اللہ نے پہلے نماز مغرب پڑھائی۔ پھر سلیمان کی نماز جنازہ اور تدفین سے فارغ ہوئے ۔ خلافت کی ذمہ داری سر پر پڑتے ہی آپ کے دل کی دنیا بدل چکی تھی۔ آپ صحابہ کرام جیسی قناعت پسند پرہیز گار، خدا ترس اور غریب پرور حکمرانی کا نمونہ ایک بار پھر دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ آپکے احساسِ ذمہ داری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سلیمان کی تدفین سے فارغ ہو کر آپ رحمہ اللہ بڑے غمزدہ تھے۔ لوگ حیران تھے کہ اتنی بڑی حکومت مل جانے پر خوش ہونے کی بجائے مغموم ہیں۔ اس رنج و غم کا سبب پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: مشرق سے مغرب تک پھیلی ہوئی اس سلطنت کا ایک بھی شخص ایسا نہیں جس کا حق اس کے کہے بغیر مجھ پر لازم نہ ہو گیا ہو ۔ تاریخ امت مسلمہ حصہ سوم صفحہ 154
👍 😢 2

Comments