Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
February 15, 2025 at 08:51 AM
_*لاولد شخص اور چچا کی وراثت*_
کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں !
شیخ نتھونی انتقال کر گئے۔ وہ لاولد تھے۔ یعنی انکی وفات کے وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ نہ والدین میں سے کسی کو انہوں نے اپنی وفات کے وقت چھوڑا،نہ کسی بھائی بہن کو، نہ بیوی کو، بلکہ جب انہوں نے وفات پائی تو اس وقت شیخ نتھونی کے رشتے دار میں فقط دو چچا موجود تھے۔ (١)شیخ ریاست (٢)شیخ فوجدار علی۔
اب آپ یہ بتانے کی زحمت کریں کہ از رویے شرع مذکورہ چچاؤں کا کتنا کتنا حصہ ہوگا؟
م صغیر ،مصظفی
:بیرول دربھنگہ بہار
===========
بسم الله الرحمن الرحيم
صورت مسئولہ میں اصول شرع کے مطابق وارثین میں ترکہ بٹنے سے قبل شیخ نتھونی کی وفات پر انکے متروکہ ترکے،روپے پیسے و سامان وغیرہ سے،سب سے پہلے انکی تجہیز و تکفین کا سامان کیا جائے گا اس کے بعد مرحوم نتھونی پر اگر کوئی قرض رہا ہو ،تو اس کی ادائیگی کی جائے گی ،پھر اس کے بعد اگر شیخ نتھونی نے کوئی وصیت کی ہو،تو ان کے ترکہ میں سے تہای حصے میں اس وصیت کی تنفیذ ہوگی،اس کے بعد مابقی ترکہ موجودہ وارثین میں بانٹا جایے گا۔
اور اگر یہ سب نہ ہو،یا ان امور کی نوبت ہی نہ آئی ہو، تب اس صورت میں کل ترکہ وارثین میں تقسیم کیا جایے گا۔
مذکورہ تفصیل کو سمجھنے کے بعد یہ جان لیں کہ بیان کردہ تفصیلات کے مطابق شیخ نتھونی چونکہ لاولد تھے، یعنی ان کی وفات کے وقت انکی کوئی اولاد تھی ،نہ انکے ماں باپ تھے، نہ کوئی بھائی تھا،نہ کوئی بہن تھی، فقط دو چاچا ریاست علی و فوجدار علی موجود تھے، تو ایسی صورت میں دونوں چچا ہی عصبہ ہونے کے ناطے شرعاً شیخ نتھونی مرحوم کے ترکہ کے وارث ہونگے۔
شیخ نتھونی کی جابیداد و متروکہ سامان کو سہام شرعی کے مطابق اوپر بیان کردہ اصول کی روشنی میں کل برابر سرابر دو حصوں میں کیا جایے گا۔ایک حصہ شیخ ریاست علی پائیں گے اور وہ اس حصے کے مالک ہونگے۔اور ایک حصہ شیخ فوجدار علی پائیں گے اور وہ اس حصے کے مالک ہونگے۔
ھذاعندى والصواب عبد الله
توقیر بدر القاسمی الازہری *
_____
نوٹ حوالہ ملاحظہ فرمائیں:
"ألحقوا الفرائض بأهلها، فما بقى فللاولی رجل ذكر"
(صحیح بخاری ۶۷۳۲ - صحیح مسلم ۱۶۱۵)
______
*ڈایریکٹر المرکز العلمی للافتاء والتحقیق سوپول بیرول دربھنگہ بہار سابق لیکچرار المعھد العالی للتدریب فی القضاء والافتا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار انڈیا
١٥/٠٢/٢٠٢٥
+918789554895
https://whatsapp.com/channel/0029VanfrMPCcW4uesYGyc3N