Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
February 26, 2025 at 07:00 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VanfrMPCcW4uesYGyc3N/217 _*عجائبات_دنیا*_ آس پاس کی دنیا کو شعور کی آنکھیں کھول کر دیکھیں تو عجیب عجیب مناظر و مراسم دکھائی دیں گے! کہیں کوئی گھر میں وارد چوہے کو زہر دیکر مار دیتا ہے اور پھر وہی معبد و مندر میں بنے مٹی کے چوہے کے سامنے جاکر فریاد کرتا ہے، تو کہیں کوئی گنگا جاکر اپنا پاپ دھوتا ہے اور پھر اسی آن وہ اسی پاپ دھلے پانی کو پوتر جان بوتل ڈبے میں ڈال کر گھر بھی لے آتا ہے۔ اتنا ہی نہیں کہیں تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ بے حس و حرکت اور بے جان و بے زبان مورت کے سامنے اپنی جان کی کوئی امان چاہتا ہے اور اسی لمحے اس مورت کے سامنے ایک ذی حیات و معصوم جان کو ایک ہی وار میں ودھ کرکے ڈھیر کردیتا ہے۔ عقل کو حیران کرنے والی بات یہ بھی ہوتی ہے کہ پوری زندگی جس کوئے کو منحوس جان کر سامنے ایک شخص بیٹھنے نہیں دیتا،وہ ماتا پتا کے دیہانت و انتقال کے بعد اس کوئے کو ہی ماں باپ جان کر کھانا کھلاتا اور پنڈ دان کیے پھرتا ہے۔ شاید انہیں ہی کہا جاتا ہے "عجائبات دنیا"؟؟ ت بدر آزاد ٢٦/٠٢/٢٠٢٥

Comments