Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
Mufti Touqueer Badar Alqasmi Alazhari
March 1, 2025 at 06:33 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VanfrMPCcW4uesYGyc3N 👇 _*زکوۃ کے پیسے سے علاج*_ السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب میرے ایک دوست کی والدہ محترمہ کا ابھی آپریشن ہوا ہے ،جو کہ بیوہ ہیں ،جس میں خرچا لسٹڈ تقریباً ساٹھ ہزار روپے آیاہے ،کچھ رقم مسلم ٹرسٹ ادارہ کی جانب سے مل رہی اور ٹرسٹ میں جو رقم جمع ہوتی ہے، وہ صدقہ زکات کی ہوتی ہے، تو کیا وہ رقم لینا میرے دوست کے لئے مناسب ہے جب کہ میرا دوست ماہانہ بیس تیس ہزار روپے تک آمدنی کر لیتا ہے۔ براہ کرم یہ بتادیں! آپ کے لیے دعا گو محمد فیضان مالیگاؤں مہاراشٹرا ------------- وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ ! اگر ٹرسٹ میں جمع شدہ صدقہ زکات کی رقم فقط غریب و نادار اور مفلس لوگوں کے لیے ہی مختص ہے۔تو اس میں جمع شدہ فنڈ پر فقط ان غریب و نادار کا ہی حق ہوتا ہے۔ لہذا آپ کے دوست جو بیس تیس ہزار روپیے کمالیتے ہیں وہ امی کی دیکھ ریکھ اپنے پیسے سے بآسانی کرلیتے ہیں،یا انکی امی کے پاس اتنے زیور یا بچت ہے،جو انہیں صاحب نصاب بناتی ہے، یعنی پیسا اتنا ہے کہ ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی اس بچت پیسے سے لے سکتی ہیں ،یا زیور یا زمین اتنی مالیت و value کی ہے ،کہ وہ انہیں بیچ دیں تو،ملنے والے اس پیسے سے ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی لے سکتی ہیں، تو یہ صاحب نصاب مانی جائیں گی،وہ تب اسی اپنے پیسے سے علاج کرائیں گی،اور مذکورہ ٹرسٹ سے پیسے نہیں لیں گی،کیونکہ اس صورت میں انکے لیے ٹرسٹ سے صدقہ و زکوۃ کی رقم لینے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ ہاں اگر آپ کے دوست اپنی امی کو علاج کا خرچہ نہیں دیتے ہیں اور ان کی امی کے پاس علاج کے لیے اپنے بھی پیسے یا زیور زمین وغیرہ نہیں ہے،یعنی صاحب نصاب نہیں ہے، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، تو پھر وہ غریب و مفلس اور مستحق زکاۃ مانی جائیں گی،تب اس صورت میں وہ ٹرسٹ سے علاج کے لیے صدقہ زکوۃ کے پیسے لے سکتی ہیں۔ اور اگر ٹرسٹ میں زکاۃ صدقات کے علاوہ دیگر مد کے بھی پیسے آتے ہیں،تو دوبارہ واضح کرکے لکھیں! _____ فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحاً مكتسباً، كذا في الزاهدي.(کتاب الزکاۃ ج١ص ١٨٩) ھذا عندی والصواب عنداللہ ________ توقیر بدر القاسمی الازہری ڈائریکٹر المرکز العلمی للافتاء والتحقیق سوپول بیرول دربھنگہ بہار سابق لیکچرار المعھد العالی للتدریب فی القضاء والافتا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار انڈیا ٠١/٠٣/٢٠٢٥ +918789554895 [email protected]

Comments