
Etemad News
February 10, 2025 at 02:19 AM
*ٹرمپ غزہ کی خریداری اور اسکی ملکیت کے دعوے پر قائم*
امریکی صدر نے گزشتہ چند دنوں میں کئی بار غزہ پر اپنی ملکیت کے دعوے کو دہرایا ہے۔
واشنگٹن - غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کے بارے میں اپنے منصوبے پر زور دیا اور کہا کہ وہ غزہ کی خریداری اور اس پر ملکیت کے اپنے دعوے پر قائم ہے!
انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ غزہ کے کچھ حصے کو مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو دے سکتے ہیں تاکہ وہ اسے دوبارہ تعمیر کریں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک بہترین جگہ بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ ایک خاص حیثیت اور پوزیشن رکھتا ہے جسے ہم نظرانداز نہیں کر سکتے۔
ٹرمپ یہ بات ایسے حال میں کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے صرف چند دن پہلے صیہونی حکومت کو دو ٹن بم بھیجے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں فلسطینیوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں اور یقینی طور پر کہتا ہوں کہ وہ مارے نہ جائیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے بھی کچھ اقدامات کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے ان رہنماوں نے غزہ کے لوگوں کے جبری نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے کی سخت مخالفت کی ہے ۔
امریکی صدر نے کینیڈا کے معاملے کو دوبارہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوگا اگر کینیڈا امریکہ کا 51 واں صوبہ بن جائے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
🖐
🎉
😡
🫥
🫨
8