
Etemad News
3.5K subscribers
About Etemad News
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اعتماد نیوز ایجنسی میں خوش آمدید اس چینل کا مقصد تمام ملکی اور غیر ملکی سیاسی اور مذہبی گروہ بندیوں اور وابستگیوں سے بالاتر ملکی اور خاص طور پر عالمی میڈیا کی معتبر ترین خبریں شیئر کرنا ہے۔ لہٰذا ہم جن خبروں کو نشر کرتے ہیں اس کا مطلب ہرگز کسی بھی ملکی یا غیر ملکی تنظیم، گروہ یا ادارے کی تائید یا تردید نہیں ہے۔ ہمارے لئے خدا اور وطنِ عزیز کے قوانین ہی حرفِ اول و آخر ہے۔ آپ کا اعتماد ہی ہمارا سرمایہ ہے🤝 اسلام زندہباد ، پاکستان پائندہ باد🇵🇰✌🏻
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*رہبر معظم انقلاب اسلامی ہماری ریڈ لائن ہیں / بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں سامراجی اور صہیونی قوتوں کا وطیرہ رہا ہے:قائد ملت جعفریہ پاکستان* قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: رہبرمعظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے واضح اور دوٹوک پیغام امت مسلمہ کا ترجمان ہے، یہی وہ غیرت و حمیتِ مسلم ہے جس کا اظہار رہبر معظم کی جانب سے ہوا۔ اسلام آباد - اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو سامراجی و صہیونی قوتوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل پر جاری اپنے پیغام میں کہا: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ دنیا کے کروڑوں مسلمان عوام کے رہبراعلیٰ ہیں ۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بیانات سمیت دیگر مراجع عظام و قائدین کی بیانات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا: جارحانہ حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں سامراجی اور صہیونی قوتوں کا وطیرہ رہاہے البتہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مخاطب کرکے دھمکی آمیز بیانات وہ ایک سرخ لکیر ہے جسے پار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قائد ملت نے کہا: صہیونیوں کو یاد رکھناچاہیے کہ ایسے کسی بھی مذموم و شوم حرکت کی طرف قدم بڑھا گیا تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے، ایران نے رہبر معظم کی ہدایت و تائید کے ساتھ ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے مگر سامراجی صہیونیوں نے بغیر کسی وجہ کے جارحیت کی۔ جس کا جواب بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے واضح اور دوٹوک پیغام امت مسلمہ کا ترجمان ہے، یہی وہ غیرت و حمیتِ مسلم ہے جس کا اظہار رہبر معظم کی جانب سے ہوا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*غاصب صہیونی حکومت کی اصفہان کے جوہری سائٹ پر تجاوزات کی تفصیلات جاری* اصفہان کی صوبائی حکومت کے سیکورٹی اور انتظامی معاون اکبر صالحی نے کہا کہ آج صبح سویرے غاصب صہیونی حکومت نے اصفہان کے کچھ علاقوں پر حملے کیے ہیں، جن کے بارے میں موصولہ رپورٹس کے مطابق اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن ان علاقوں کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔ صوبائی حکومت اصفہان کے سیکورٹی اور انتظامی معاون، اکبر صالحی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "آج صبح سویرے غاصب صہیونی حکومت نے لنجان، مبارکہ، شہرزہ اور اصفہان کے کچھ علاقوں پر حملے کیے ہیں، جن کے بارے میں موصولہ رپورٹس کے مطابق اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن ان علاقوں کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "آج صبح سویرے اصفہان کے جوہری سائٹ پر حملے میں زیادہ تر آوازیں فضائی دفاعی نظام کی سرگرمیوں سے متعلق تھیں، جبکہ کچھ دشمن کے حملوں سے متعلق تھیں۔" اصفہان کے سیکورٹی اور انتظامی معاون نے کہا: "کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے، اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اس علاقے میں کسی بھی قسم کے مادے کا اخراج نہیں ہوا ہے۔" صالحی نے زور دے کر کہا: "عوام سے گزارش ہے کہ ایسے واقعات کے دوران ریسکیو آپریشنز اور بحران کے انتظام کے لیے حادثہ کے مقام کے ارد گرد جمع نہ ہوں۔" https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*سپاہ پاسداران کے گزشتہ رات میزائلی حملے میں 14 صہیونی اسٹریٹجک فوجی مراکز کی تباہی* سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا کہ اٹھارہویں مرحلے میں مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملوں کا نتیجہ حیفا اور تل ابیب میں 14 اسٹریٹجک فوجی مراکز کی کامیاب تباہی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل علی محمد نائینی نے گزشتہ رات کی کارروائیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وعدہ صادق 3 کے اٹھارہویں مرحلے کو حالیہ مہینوں میں ہونے والی سب سے کامیاب میزائل اور ڈرون آپریشنز قرار دیا۔ انہوں نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس بار میزائلوں کے انتخاب، اہداف کی نشاندہی اور میزائل و ڈرون کے راستے میں نئی اختراعات دیکھنے میں آئیں۔ جنرل نایینی نے بتایا کہ اس آپریشن کے تحت حیفا اور تل ابیب میں 14 اسٹریٹجک فوجی مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیفا کے مرکزی مقام پر واقع سیل ٹاور (Sail Tower) جو AI12 Labs کے دفتر اور جنگی وزارت کے سافٹ ویئر اور دفاعی صنعتوں کی دیگر کمپنیوں کا مرکز ہے، کو طویل فاصلے کے میزائل قدر F سے نشانہ بنایا گیا۔ مزید برآں، آپریشن میں ہیدرا پاور پلانٹ، حیفا کا تیل صاف کرنے والا کارخانہ، عودا ایئر بیس (سائبر کمانڈ)، کریات کات سیمی کنڈکٹر صنعتی علاقہ، اور حیفا میں واقع رفائل مرکز بھی ہدف بنے۔ جنرل نایینی نے کہا کہ آج رات اٹھارھویں لہر کے بعد انیسویں لہر میں بھی وسیع پیمانے پر خودکش اور جارحانہ ڈرونز شمال سے جنوب تک مقبوضہ علاقوں میں اہم اہداف کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے مسلسل اور مربوط ہوں گے اور دشمن کے دفاعی توازن کو مکمل طور پر بگاڑ دیں گے، ان شاء اللہ۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*اب تک غاصب صہیونی حکومت کے حملے میں 400 سے زائد ایرانی شہید ہوگئے ہیں* ایران کے وزارت صحت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ نے اعلان کیا: صہیونی حکومت کے ہمارے ملک پر حملے میں اب تک ہمارے 400 سے زائد ہم وطن شہید ہو چکے ہیں۔ تہران - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق ایرانی وزارت صحت نے رپورٹ دی ہے، حسین کرمان پور جو کہ صحت وزارت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ ہیں، نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر اعلان کیا: غاصب صہیونی حکومت نے ہمارے ملک پر وحشیانہ حملے کے آغاز سے اب تک 400 سے زائد ہم وطن شہید اور 3056 زخمی کر دیے ہیں۔ اسی عرصے میں ملک بھر کے اسپتالوں میں ہمارے ڈاکٹروں نے 457 جراحی کے آپریشن کیے ہیں۔ شہداء میں 54 خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 5 شہید طبی عملے سے تعلق رکھتے تھے۔ نیز، زخمیوں اور شہداء کی اکثریت غیر فوجی عام شہریوں پر مشتمل ہے۔" https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*وعدہ صادق 3 کی اٹھارویں لہر کا آغاز؛ دفاعی اور صنعتی تنصیبات ایرانی میزائلوں کی زد میں* صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر ایران کے نئے راکٹ حملوں کی تصدیق کر دی۔ تہران - غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے وعدہ صادق 3 آپریشن کے تحت اسرائیل کی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر میزائل حملہ شروع کیا ہے۔ اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی دفاعی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ مزید بڑھایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے قابض صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے وسیع پیمانے پر نئے راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔ صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر جدید اور نقطہ زن بیلسٹک میزائلوں کی نئی لہر کی نشاندہی کی ہے، اور ہم صیہونی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلے اعلان تک وہیں رہیں۔ فی الحال صیہونی فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکے ہیں اور ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، یہ وہ کام ہے جس میں صیہونی فوج حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ ناکام ہو چکی ہے۔ صیہونی ذرائع نے تل ابیب، حیفہ اور مقبوضہ علاقوں کے ساحلی میدانی علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم ایک ایرانی بیلسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصے میں آ کر گرا ہے اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ یدیعوت آحارونوت نے بھی تصدیق کی ہے کہ آئرن ڈوم (گنبدِ آہن) دفاعی نظام کی ناکامی کے بعد ایک ایرانی بیلسٹک میزائل سیدھا تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا ہے۔ نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں لہٰذا نئی معلومات کیلئے صفحہ ریفریش کریں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*ایران کے مختلف صوبوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی تازہ ترین تفصیلات* اس رپورٹ میں آپ ایران کے بعض صوبوں پر صہیونی رژیم کی جارحیت سے متعلق تازہ ترین خبریں پڑھیں گے۔ تہران - غیر ملکی خبررساں ایجنسی، صوبائی نمائندوں کی خبریں: گذشتہ ہفتے جمعہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ملک کے بعض صوبوں میں فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور متعدد عام لوگوں کی شہادتوں کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آپریشن وعدہ صادق 3 کے چند مرحلوں کے ذریعے اسرائیل پر میزائل اور ڈڑونز حملے کیے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک کے بعض صوبوں میں دشمن کے اہداف کو تباہ کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی افواج کی شاندار کارکردگی مشاہدے میں آئی ہے۔ نیز عوام کےبروقت تعاون اور شراکت سے ملک کے صوبوں میں بہت سے وطن فروشوں، غداروں اور جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں کے بہت سے آلات دریافت اور ضبط کیے گئے ہیں۔ *ایران کے صوبہ البرز میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 28 افراد شہید ہوگئے ہیں* امیر حسین دانش کہن نے غاصب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں البرز میں 28 عام شہریوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ان 28 افراد میں سے ایک خاتون تھی جو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نشریات کی عمارت پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے بے گناہ لوگوں کا قتل اسرائیلی حکومت کی درندگی کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبہ البرز کے شہداء فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے تاکید کی: ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی فتح کی پوری تاریخ میں بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے مطالبات کے سامنے کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ دانش کہن نے کہا: اس بنا پر غاصب حکومت کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس نے جو طریقہ اختیار کیا ہے اس کا اسلامی ایرانی قوم کے فولادی ارادوں پر کوئی اثر نہیں ہوگااور وہ انقلاب کے نظریات کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔ *دشمن کے تباہ شدہ خودکش ڈرونز کی تصاویر* دشمن کے ان ڈرونز کو صوبہ قم کے (شہید فراشاہی اور شہید مصطفی خمینی) امام علی علیہ السلام سیکورٹی یونٹ کے بہادر اہلکاروں نے شناخت کر کے مار گرایا ہے۔ 21 جون 2025ء بروز ہفتہ صبح 3 بجکر 5 منٹ پر صوبے اور پورے ملک کے میڈیا پر افسوسناک خبر نشر ہوئی۔ اس بار صیہونی حکومت نے قم کے سالاریہ نامی محلے میں موجود ایک 5 منزلہ مکان کو دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بنایا اور عمارت کی چوتھی منزل کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ گورنر قم کے نائب پولیٹیکل اور سیکورٹی آفیسر مرتضی حیدری کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں داخلی دشمن ملوث تھے۔ صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ اور مجرمانہ واقعے میں ایک انیس سالہ نوجوان سمیت دو افراد شہید ہو گئے۔ اس حملے میں چار افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئیں جن کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ قم کےنائب گورنر نے صیہونی حکومت جاسوس اوع کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کو خبردار کیا: ان لوگوں کو شناخت کر کے پکڑیں گے اور سخت ترین سزا دی جائے گی۔ پبلک سیکورٹی پولیس کے سربراہ کرنل نور علی نے بھی قم میں صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں اور ایجنٹوں کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے کہا ko گرفتار افراد میں سے 8 کو فساد فی الارض اور میڈیا پر جارح حکومت کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ بعض لوگوں کو صوبے کے حساس علاقوں کی تصاویر لیتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ *قم میں 19 سالہ جوان کی اسرائیلی ڈڑون حملے میں شہادت ہوئی* قم میں ایک عمارت پر ڈرون حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ قم کے سلاریہ نامی محلے میں واقع ایک عمارت کو ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے پراجیکٹائل اور ڈرون نے نشانہ بنایا۔ *واقعے کی تفصیلات کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔* قم کی ایمرجنسی سروسز اور دیگر امدادی اور قانون نافذ کرنے والے دستے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ *صوبہ یزد میں موساد کا جاسوس گرفتار* علی باقر پور نے آج صبح صوبہ یزد کے چیف جسٹس کی پریس کانفرنس کے موقع پر کہا: صوبہ یزد میں موساد سے منسلک ایک غیر مقامی جاسوس کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جاسوس نے موساد کو صوبے سے باہر کے حساس مراکز کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جن میں بعض مراکز کے دفاعی نظام کے نقاط بھی شامل تھے جنہیں حالیہ واقعات میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ *خرم آباد میں 5 محافظین وطن کی شہادت* پاسداران انقلاب ابوالفضل (ع) لرستان کے تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: ہم لرستان کے معززین کو مطلع کرتے ہیں کہ خرم آباد میں سفاک اور خونخوار صیہونی حکومت کے حملوں میں ہمارے پانچ پیارے جوان صبح کے وقت شہید ہو گئے۔ *صوبہ گیلان میں دیسی ساختہ بم پکڑا گیا* گیلان میں قدس فورس کے تعلقات عامہ کے دفتر نے اعلان کیا: گھر وں میں تیار کردہ دستہ بموں کی ایک کھیپ جو صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں نے صوبے میں وسیع پیمانے پر تخریب کاری کے لیے تیار کی تھی، پاسداران گمنام امام زمانہ نے دریافت کر کے قبضے میں لے لی، جس کی وجہ سے صوبے کے شہروں کو تخریب کاری کی کارروائیوں سے محفوظ کیا گیا۔ *ایران کے شہر دذفول میں 2فوجی جوانوں کی شہادت* دذفول گورنر کے اعلان کے مطابق، IRGC کے لیفٹیننٹ کرنل علی حیدری اور رضا کار مہدی صفدری کے مطابق دذفول کے یان دووں جوانوں نے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ *غاصب صیہونی حکومت نے اصفہان کے متعدد مقامات پر حملہ کیا؛ ریفائنریمرکز محفوظ ہے* اکبر صالحی نے ہفتے کی صبح صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے آج (21 جون)علی الصبح اصفہان، لنجان، مبارکہ اور شہرضا کے شہروں کے بعض علاقوں میں حملے کیے، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکنبعض مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔ اصفہان میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نائب سربراہ نے علاقے میں سفید دھوئیں کے بارے میں کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہےاور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیں علاقے میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اصفہان ریفائنری پر حملے کے بارے میں مہر کے سوال کے جواب میں، انہوں نے واضح کیا: اصفہان ریفائنری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ *اصفہان ایئر ڈیفنس کا دشمن لڑاکا طیارے سے تصادم* آج صبح، ایک اسرائیلی لڑاکا طیارہ اصفہان کے آسمان پر گھس آیا، لیکن اصفہان ایئر ڈیفنس نے اسے درست اور تیز رفتاری سے نشانہ بنایا اور اس کے حملے کو ناکام کیا۔ *ایران کے مشرقی آذربایجان کے ایک تعلیمی مرکز پر اسرائیلی حملے* مشرقی آذربائیجان پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ مجید فرشی نے کہا: آج ہم نے اپنے وطن عزیز ایران پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کے آٹھویں روز کا مشاہدہ کیا لیکن تبریز کے غیور عوام نے آج صوبے میں ایک طوفانی اور پرجوش احتجاجی مارچ کا مظاہرہ کیا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*ایرانی حکام کا ٹرمپ کے ایران پر حملے کے دعوے پر ردعمل، ایران نے کچھ عرصہ قبل ہی تینوں ایٹمی مراکز کو خالی کر دیا تھا: سرکاری ٹی وی۔* امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے تین ایٹمی مراکز پر بمباری کی ہے۔ تہران - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے تین ایٹمی مراکز پر بمباری کی ہے۔ ایرانی حکام نے اس دعوے پر یہ ردعمل دیا ہے۔ ترجمان ہیڈکوارٹر بحران مینجمنٹ صوبہ قم، مرتضی حیدری نے تصدیق کی ہے کہ چند گھنٹے قبل قم میں فضائی دفاعی نظام کے فعال ہونے اور دشمن کے اہداف کی نشاندہی کے بعد فردو ایٹمی مرکز کے ایک حصے پر دشمن کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق، اس سے میڈیا نے آج اتوار کی صبح قم کے اطراف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی تھی۔ منٹ قبل 34 ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کچھ ہی دیر بعد باقاعدہ بیان جاری کرے گا۔ منٹ قبل 36 ایرانی چینل 3 نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حملوں کے دوران فردو ایٹمی مرکز کے داخلہ اور خروج کے دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔ منٹ قبل 52 اصفہان کے نائب گورنر اکبر صالحی نے کہا کہ ایک گھنٹے قبل، اصفہان اور کاشان میں فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گئے تاکہ دشمنی اہداف کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسی دوران نطنز اور اصفہان میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ہم نے اصفہان اور نطنز کے ایٹمی مراکز کے نزدیک حملوں کا مشاہدہ کیا ہیں۔ مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ ایک گھنٹہ قبل 1 ایرانی سرکاری ٹی وی (IRIB) کے سیاسی ڈپٹی بیورو نے کہا ہے کہ ایران نے کچھ عرصہ قبل ہی تینوں ایٹمی مراکز کو خالی کر دیا تھا۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*ایران پر براہ راست امریکی جارحیت، نطنز اور اصفہان کی تین ایرانی سائٹس پر حملے کا دعویٰ* واشنگٹن - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ فردو، نطنز اور اصفہان کی سائٹس کے خلاف آپریشن مکمل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے تمام ہوائی جہاز اب ایران کی فضائی حدود سے باہر ہیں۔" ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی ہوائی جہازوں نے فردو سائٹ پر "بمبوں کا ایک مکمل پے لوڈ" گرایا۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "دنیا کی کوئی دوسری فوج ایسا نہیں کر سکتی۔" انہوں نے اختتام پر کہا کہ "اب امن کا وقت ہے!" خبری ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر امریکی حملے سے پہلے اسرائیل کو آگاہ کر دیا تھا۔ چینل 14 نے ایک ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے کل ایک گفتگو میں صہیونی رژیم کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران پر حملے کے وقت سے آگاہ کر دیا تھا۔ ایکسیوس نے یہ بات کہتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کی حمایت کے لیے ٹرمپ کے براہ راست مداخلت کے فیصلے سے مشرق وسطی میں تاریخی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی روئٹرز سے بات چیت میں کہا کہ ایران کی جوہری سائٹس پر حملوں میں امریکی بمبار طیارے B-2 استعمال ہوئے۔ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ فردو سائٹ (ختم ہو گئی) ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "میں آج رات 10 بجے وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کروں گا اور ایران میں ہمارے بہت کامیاب فوجی آپریشن کے بارے میں بات کروں گا۔" انہوں نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ "اسرائیل اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے"، مزید کہا کہ "یہ امریکہ، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اب ایران کو اس جنگ کو ختم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے!" نیویارک ٹائمز اخبار نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حملے میں کئی B-2 بمبار طیارے استعمال ہوئے۔ سی این این نیوز نیٹ ورک نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکی حملے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لے آئیں گے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*ایرانی مسلح افواج کے تباہ کن وار دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے: ترجمان خاتم الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر* ایران کے خاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکہ، صیہونی دشمن اور ان کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ تہران غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق، ایران کےخاتم الانبیاء (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکہ، صیہونی دشمن اور ان کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ ان کی تقریر کا متن کچھ یوں ہے: «أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمۡ ظُلِمُواْۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ عَلَیٰ نَصۡرِهِمۡ لَقَدِیرٌ» اے ایران کی بہادر، با بصیرت شجاع قوم! حالیہ دنوں میں عوام، گھروں، اسپتالوں، قومی میڈیا، انفراسٹرکچر اور بعض فوجی مقامات کے خلاف صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت نے ایک بار پھر اس سفاک اور درندہ صفت حکومت کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ ایک ایسی حکومت جو اپنی بربریت کی کوئی حد نہیں جانتی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں خاتم الانبیاء (ص) کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کی کمان میں آپ کے غیرت مند بیٹوں نے اپنی دفاعی اور جارحانہ طاقت کے صرف مختصر حصے کا استعمال کرتے ہوئے اس حکومت کے بوسیدہ جسم کو اب تک شدید چوٹیں دی ہیں اور اللہ تعالٰی پر توکل کرتے ہوئے ایسی اعجاب انگیز حملے ہونے والے ہیں جو ان دراندازوں کو دنیا کی آنکھوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ مداخلت خطے میں آپ کے اڈوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی اور دنیا بھر میں آپ کے مفادات کو ناقابل تلافی خطرے سے دوچار کر دے گی۔ مشرق وسطیٰ اب یک طرفہ میدان نہیں رہا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ہمارے کمانڈروں کو بزدلانہ طریقے سے قتل کر کے ایرانی مسلح افواج کے آہنی عزم کو کمزور کر سکتے ہیں تو جان لیں کہ شہادت ہمارے لیے اختتام نہیں ہے، یہ عزت کے راستے کا آغاز ہے۔ شہید کمانڈروں کے جانشینوں نے پوری قدرت کے ساتھ ان کے راستے کو جاری رکھا ہے اور یہ دکھا دیا ہے کہ ایران کا دفاعی ڈھانچہ مستحکم، پائیدار اور دشمن کے گمان سے بڑھ کر ہے۔ اے پرعزم فلسطینی قوم! اے مزاحمت کے قابل فخر فرزندو! مسلمانوں کے قبلہ اول کے محافظو! اب فیصلہ کن لمحہ آن پہنچا ہے۔ صیہونی حکومت کے حساس اور تزویراتی مراکز یکے بعد دیگرے ایرانی مسلح افواج کی دسترس میں ہیں اور اس حکومت کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ رہی ہے۔ آپ بھی مادر وطن کی آزادی کے لیے آخری قیام کے لیے تیار رہیں۔ خدا پر بھروسے کے ساتھ مزاحمتی محاذ کا یہ تاریخی ہم آہنگی، حق و انصاف کے محاذ کے حق میں اس جنگ کی قسمت کا تعین کر سکتا ہے۔ آسمان سے ہمارے حملے اور زمین پر آپ کے قدم آزادی کا وعدہ پورا کریں گے۔ نصر من الله و فتح قریب مقبوضہ علاقوں کے عارضی باشندوں سے ہم صاف کہتے ہیں کہ اس سرزمین میں آپ کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S


*امریکا کو کسی بھی فوجی مداخلت کی صورت میں یقینی طور پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا، امریکہ صیہونی رجیم کی خباثت آمیز حرکت میں پوری طرح ملوث ہے* اسلامی انقلاب کے رہبر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں فرمایا: "امریکا کی کسی بھی فوجی مداخلت کو بلاشبہ ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔" تہران - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج دوپہر ایک ٹیلی ویژن پیغام میں صیہونی دشمن کی حالیہ احمقانہ اور خباثت آمیز جارحیت کے معاملے میں ایرانی قوم کے متین، بہادر اور وقت شناس رویے کی تعریف کرتے ہوئے اسے قوم کی ترقی اور عقلانیت و روحانیت کی مضبوطی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا: "ایرانی قوم جس طرح جبری جنگ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے، اسی طرح جبری امن کے مقابلے میں بھی ڈٹ جائے گی۔ یہ قوم کسی کے سامنے جبر کے آگے سرنگوں نہیں ہوگی۔" حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی صدر کے خطرناک اور بے ہودہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا: "عقل مند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کے تاریخ کو جانتے ہیں، وہ کبھی بھی اس قوم سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ ایرانی قوم کبھی شکست تسلیم کرنے والی نہیں ہے۔ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا کو کسی بھی فوجی مداخلت کی صورت میں یقینی طور پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔" رہبر انقلاب نے اپنے خطاب کے آغاز میں عید غدیر کے موقع پر ایرانی قوم کے عظیم مظاہرے اور حالیہ دنوں میں خصوصاً جمعہ کی نماز کے بعد ہونے والے اجتماعات اور مظاہروں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کی ایک خاتون میزبان کے دشمن کے حملے کے وقت کے پر معنی اقدام کا بھی ذکر کرتے ہوئے فرمایا: "تکبیر کہنا اور قوم کی طاقت کا عالمی سطح پر مظاہرہ کرنا ایک تاریخی اور انتہائی قیمتی واقعہ تھا۔" حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اس وقت کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہ جب صیہونی رجیم کی احمقانہ اور خباثت آمیز جارحیت ہوئی، اضافہ کیا: "یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہمارے ذمہ داران امریکہ کے ساتھ غیرمستقیم مذاکرات میں مصروف تھے اور ایران کی طرف سے کسی سخت فوجی کارروائی کا کوئی اشارہ نہیں تھا۔" انہوں نے زور دے کر کہا: "اگرچہ شروع سے ہی یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ امریکہ اس صیہونی رجیم کی خباثت آمیز حرکت میں پوری طرح ملوث ہے، اور حالیہ امریکی عہدیداروں کے بیانات سے یہ اندازہ دن بہ دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔"** رہبر انقلاب نے اس بات پر زور دیا کہ "ایرانی قوم جبری جنگ، جبری امن اور کسی بھی قسم کے جبر کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔"** انہوں نے کہا: **"میں مفکرین، اہل قلم اور بالخصوص عالمی عوامی رائے سے جڑے افراد سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ان معانی و مفاہیم کو واضح کریں اور دشمن کو اپنے فریب پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی اجازت نہ دیں۔" حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ *"صیہونی دشمن نے ایک بڑی غلطی اور جرم کا ارتکاب کیا ہے، اور اسے سزا ملنی چاہیے۔"** انہوں نے کہا: **"ایرانی قوم اور مسلح افواج نے اس خبیث دشمن کو جو سزا دی ہے اور مستقبل میں بھی دیں گی، وہ ایک سخت سزا ہے جو اسے سخت کمزور کر دے گی۔"** انہوں نے کہا: **"یہ کہ خود امریکی دوست میدان میں اتر رہے ہیں، صیہونی رجیم کی کمزوری اور ناتوانی کی علامت ہے۔" رہبر انقلاب نے امریکی صدر کے خطرناک اور بے ہودہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "امریکی صدر نے ناقابل قبول بیانات میں صراحتاً ایرانی قوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے، لیکن ہم ان سے کہتے ہیں: اولاً، دھمکیاں ان لوگوں کو دی جاتی ہیں جو دھمکیوں سے ڈرتے ہیں، جبکہ ایرانی قوم اس آیت کریمہ پر یقین رکھتی ہے: **'اور تم کمزور نہ پڑو اور نہ غم کرو، اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے۔'** دھمکیاں کبھی بھی ایرانی قوم کے رویے اور سوچ پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔" حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا: **"ثانیاً، ایرانی قوم سے یہ کہنا کہ تم ہتھیار ڈال دو، عقلمندی کی بات نہیں ہے۔ جو لوگ ایران اور اس کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ کبھی ایسی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم کبھی تسلیم ہونے والی نہیں ہے اور نہ ہی کسی کے ظلم کے آگے جھکے گی۔"** انہوں نے کہا: **"امریکی اور وہ لوگ جو اس خطے کی پالیسیوں سے واقف ہیں، جانتے ہیں کہ امریکا کا اس معاملے میں مداخلت کرنا سو فیصد اس کے اپنے نقصان میں ہوگا، اور اسے شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔ یہ نقصان اس سے کہیں زیادہ ہوگا جو ایران کو پہنچے گا۔" رہبر انقلاب نے واضح کیا: **"امریکا کو فوجی مداخلت کی صورت میں اس میدان میں یقینی طور پر ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔"** حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک بار پھر عزیز ایرانی قوم کو آیت **"اور تم کمزور نہ پڑو اور نہ غم کرو، اگر تم مومن ہو تو تم ہی غالب رہو گے"** کو یاد دلاتے ہوئے فرمایا: **"زندگی کو طاقت کے ساتھ جاری رکھو، خاص طور پر وہ لوگ جو خدماتی امور کے ذمہ دار ہیں یا عوام کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں، نیز وہ افراد جو تبلیغی اور تشریحی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، وہ اپنے کاموں کو مضبوطی سے جاری رکھیں اور اللہ پر بھروسہ کریں، کیونکہ "'اور مدد صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے۔'" انہوں نے اختتام پر زور دے کر کہا: **"اللہ تعالیٰ یقیناً ایرانی قوم، حق اور سچائی کو فتح عطا فرمائے گا۔"
