
Etemad News
February 13, 2025 at 01:04 AM
*سعودی عرب میں پیوتن سے ملاقات کروں گا: ٹرمپ*
امریکی صدر نے آج جمعرات کی صبح کہا کہ وہ غالباً سعودی عرب میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن سے ملاقات کریں گے، اور اس میٹنگ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود ہوں گے۔
واشنگٹن - غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوتن کے ساتھ ان کی ٹیلیفونک گفتگو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی، اور انہوں نے وضاحت کی کہ "سعودی عرب میں پیوتن سے ملاقات میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان بھی شامل ہوں گے"۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین جانے کے پابند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "جنگ ختم ہونی چاہیے اور اگلے 6 ماہ میں کوئی جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ یوکرین کو امن قائم کرنا چاہیے"۔
امریکی صدر نے یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کو غیر عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی سیکرٹری خزانہ یوکرین جا رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اپنے پیسے واپس حاصل کریں"۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ "یوکرین کے لیے اپنی تمام زمین واپس لینا مشکل ہوگا"۔
https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
🖐
2