Etemad News
Etemad News
February 13, 2025 at 10:10 AM
*پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئے* اسلام آباد - اعتماد نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے، اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، ان میں سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنل کے تبادلے، ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر، اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈروکاربنز، کان کنی، توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن، زرعی بیجوں، پانی کے شعبے، اور صنعتی پراپرٹی کے حوالے سے بھی معاہدوں پر دستخط ہوئے، ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا، حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی معاونت سمیت دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
❤️ 🩴 3

Comments