Etemad News
Etemad News
February 15, 2025 at 02:47 PM
*تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں آج آزاد ہونے والے کچھ فلسطینی قیدی رام اللہ پہنچ گئے* غزہ – غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے اعتماد نیوز کے مطابق حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے دور میں تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں آزاد ہونے والے کچھ فلسطینی قیدی غرب اردن کے شہر رام اللہ پہنچ گئے رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے آج حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے دور میں، عوفر جیل سے کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جن کی ایک تعداد غرب اردن کے شہر رام اللہ پہنچ گئی جہاں پر فلسطینی عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ آج آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دس افراد رام اللہ منتقل کئے گئے ہیں جبکہ معاہدے کے تحت صہیونی حکومت تین اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں 369 فلسطینیوں کو آزاد کے گی۔ آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے انہیں وحشیانہ ترین ایذائیں دی ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ آزاد ہونے والے سبھی فلسطینی قیدیوں کو صیہونی حکومت کے اندرونی سیکورٹی کے ادارے شاباک کے افسران نے سخت دھمکیاں دی ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VanFZjs2ER6hj6ghlA2S
❤️ 3

Comments