🦋࿇━✥◈ اردو تحاریر ◈✥━࿇🦋
🦋࿇━✥◈ اردو تحاریر ◈✥━࿇🦋
February 6, 2025 at 12:45 PM
"الحمدللہ ہم مسلمان ہیں اور ایک دن "جنت" میں جائیں گے۔ میں جب جنت میں جاؤں گا،،،،،،، تو خدا سے مؤدبانہ گزارش کروں گا،،،، کہ مجھے حوروں، بہترین کھانے، مشروبات، گانے سننے، محل، اور باغات کے بدلے اس مادی "کائنات" اور اسکے رازوں کی سمجھ بوجھ عطا کردے۔مجھے اپنے اس لامحدود زندگی میں ایک عدد سپیس شپ دے جس کا استعمال کرتے ہوئے میں اس کائنات کی ایک ایک کہکشاں، ستارے اور چاند کو دریافت کرنے میں گزار دوں۔میں ستاروں کی پیدائش اور موت کو دیکھوں،میں دوسرے "سیاروں" پر بستی زندگی کو دیکھوں،میں کہکشاؤں کی زندگی اور موت کا مشاہدہ کروں میں بلیک ہول میں اتر کر دیکھوں، میں الیکٹران اور پروٹان سے چھوٹا ہو کر ان کے باہمی "تعلقات" کا مشاہدہ کروں۔ میں کائنات کے سر بستہ رازوں کو دریافت کروں،، اور ان کے بارے میں سوچوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں جانوں کیسے بگ بینگ ہوا، یہ کائنات کیسے تخلیق کی گئ؟؟ زمین پر سارے براعظم کیسے ملتے ہیں اور کس طرح جدا ہوتے ہیں، چاند کیسے بنا، سورج کیسے پھٹے گا۔مشتری چاند یوروپا کے سطح کے نیچے کیا ہے کائنات سے باہر کیا ہے۔۔۔۔ زمین پر زندگی کی شروعات کیسے ہوئی، زندگی پانی سے خشکی پر کیسے آئی؟ کیسے تہذیب و ثقافتیں وجود میں آئیں۔۔ خدا میں تیرے سارے معجزے جو توں نے اپنے نبیوں سے کروائے میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ حضرت آدم اور حضرت حوا زمین پر کس طرح اتارے گئے؟؟ حضرت ابرہیم اسماعیل کا ہاتھ پکڑے کسں راستے پر قربانی کیلئے لے کر گئے، وہ منظر کیسا تھا جب شیطان انہیں روکنے آیا۔۔۔ حضرت موسیٰ پر تورات کیسے اتری اور مصر کی تعمیر میں پتھر کس طرح کاٹے گئے۔۔۔۔۔۔فرعون لشکر سمیت سمندر میں کیسے غرق ہوا قارون کے خزانے کیسے تھے اور وہ زمین کے کس ٹکڑے میں دھنس گئے ؟ حضرت عیسیٰ کیسے اٹھائے گئے ؟ حضرت یونس کو مچھلی نے کیسے پیٹ سے باہر نکالا، اصحاب کہف کے لوگ غار سے نکل کر کیسے لگ رہے تھے، اور کدھر کو گئے ؟؟؟ غزوہِ میں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیسے لڑتے تھے،، میں ان کو دیکھنا چاہتا ہوں،،،،،،،،،، وہ ساری قومیں دیکھنا چاہتا ہوں اور ان کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہوں،،،، جس پر توں نے عذاب نازل فرمائے۔ میں اپنے اس لامحدود زندگی میں ساری "کائنات" کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہوں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!! 💡
❤️ ❤‍🔥 😢 🙏 🤔 9

Comments