Scholars around the World
Scholars around the World
February 2, 2025 at 11:29 AM
باتیں اپنوں کی۔۔۔۔ اپنے حد تک ہی رکھتے ہیں نا؟ پھر کیوں شوہر کی باتیں سسرال کی باتیں آس پڑوس کی باتیں یہاں کی باتیں وہاں کی باتیں ادھر سے ادھر کرنے کی عادت پڑ چکی ہے؟ باتوں کی فری ڈیلوری مہیا کرنے کا یہ شیطانی چرخہ کئی گھر لے ڈوبا ہے، کئی دلوں کو بدگمان کر چکا ہے، کئی اپنوں کو دشمن بنا چکا ہے اور کئی عمال نامے سیاہی سے بھر چکا ہے۔ نیک روح! مطمئن قلب! اور پرسکون ذہن! کبھی بھی اس شیطانی چرخے کو چلانے میں اپنی توانائی برباد نہیں کرتا۔۔۔۔۔ اپنی روح، قلب و ذہن کو سیاہ ہونے سے بچائیں اور اس ابلیسی کیفیت سے باہر آئیں۔ اللہ کریم ہمارے دلوں کو دوسروں کے راز سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین فیض عالم #highlight #backbiting #muslims #tarbiyah

Comments