Scholars around the World WhatsApp Channel

Scholars around the World

11 subscribers

About Scholars around the World

*Yeh channel Islamic nuqta-e-nazar se mazahabi aur aalami halaat ke baare mein maloomat faraham karne ke maqsad se banaya gaya hai.* *Posts mustanad Ulama (unki taqreeron aur kutub) se hain aur inko yahan aage bhejne se pehle Ulama ke zariye tayar aur jaiza liya jata hai.* *Is channel mein doosre WhatsApp (mazahabi aur falahi mutalliq) channels aur groups ke links bhi share kiye jaate hain.* *(Aap is group aur is ke mawaad ko share kar sakte hain lekin barah-e-karam dobaara share karte ya forward karte waqt maakhaz ko edit ya hazaf na karein.)* *Shukriya,* *Team S.A.T.W.* *Hamari Instagram Account* 👇 https://www.instagram.com/scholarsaroundtheworld?igsh=MTNpZzJqZXY1MjcybQ== *Hamari WhatsApp Channel* 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VaMirXY3rZZcghBhno2f

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Scholars around the World
Scholars around the World
2/2/2025, 11:29:25 AM

باتیں اپنوں کی۔۔۔۔ اپنے حد تک ہی رکھتے ہیں نا؟ پھر کیوں شوہر کی باتیں سسرال کی باتیں آس پڑوس کی باتیں یہاں کی باتیں وہاں کی باتیں ادھر سے ادھر کرنے کی عادت پڑ چکی ہے؟ باتوں کی فری ڈیلوری مہیا کرنے کا یہ شیطانی چرخہ کئی گھر لے ڈوبا ہے، کئی دلوں کو بدگمان کر چکا ہے، کئی اپنوں کو دشمن بنا چکا ہے اور کئی عمال نامے سیاہی سے بھر چکا ہے۔ نیک روح! مطمئن قلب! اور پرسکون ذہن! کبھی بھی اس شیطانی چرخے کو چلانے میں اپنی توانائی برباد نہیں کرتا۔۔۔۔۔ اپنی روح، قلب و ذہن کو سیاہ ہونے سے بچائیں اور اس ابلیسی کیفیت سے باہر آئیں۔ اللہ کریم ہمارے دلوں کو دوسروں کے راز سنبھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین فیض عالم #highlight #backbiting #Muslims #Tarbiyah

Image
Scholars around the World
Scholars around the World
2/8/2025, 9:04:55 PM

ایک جملہ۔۔۔۔۔۔ اور زندگی برباد! یہ کہانی ہے ارمان ،فاطمہ (میاں بیوی) اور ارمان کے والدین کی۔ سبھی اپنی اپنی زندگی میں بہت خوش تھے۔ ایک دن ارمان، فاطمہ کے ساتھ کمرے میں باتیں کر رہا تھا۔ باتوں کے درمیان ہی ارمان کو نہ جانے کیا ہوا کہ اس نے فاطمہ سے کہا: کہو تو میں تمہیں "طلاق" دے دوں؟ بیوی کو جھٹکا لگا اور اس نے کہا : ایسا کبھی نہ کیجیے گا اس کے بعد دونوں پھر باتوں میں مشغول ہو گئے۔ دوسری مرتبہ پھر ارمان نے وہی سوال کیا۔ فاطمہ نے سوچا کہ کیا واقعی میں ارمان اسے طلاق دے دے گا اور اتنا سوچتے ہی اس کے آنکھوں میں آنسوں آ گئے۔ ارمان نے جب یہ دیکھا تو کہا: اچھا چلو تمہیں طلاق نہیں دیتا ہوں۔ اب خوش ہو؟ فاطمہ اندر ہی اندر پریشان ہو رہی تھی کہ آج ان کو ہو کیا گیا ہے؟ آخر کار تیسری مرتبہ ارمان نے کہا: میں نے تم کو تین طلاق دی۔ اتنا کہنا تھا کہ فاطمہ نے رونا شروع کر دیا۔ ارمان نے کہا : ارے! میں تو مذاق میں کہ رہا ہوں، "طلاق ایسے نہیں ہوتی ہے۔" لیکن فاطمہ کا رونا بند ہی نہیں ہو رہا تھا۔ وہ اپنی ساس کے پاس گئی اور سارا ماجرا بیان کیا۔ ساس نے بہت سمجھایا۔ کچھ دیر بعد اس کے سسر بھی آ گئے۔ انہوں نے بھی بہو کے رونے کا سبب پوچھا، تو ساس نے ساری باتیں بیان کر دیں۔ سسر مسکرا کر کہنے لگے: بیٹا! کیوں پریشان ہو رہی ہو، طلاق ایسے نہیں ہوتی ہے۔ پر بہو کسی کی بھی بات نہیں سن رہی تھی، بس روے جا رہی تھی۔ جب سسر سے دیکھا نہیں گیا تو انہوں نے کہا: میں نے بھی تمہاری ساس کو تین طلاق دی ، دیکھو کہیں طلاق ہوئی؟ اب تو بہو کے ساتھ ساتھ ساس نے بھی رونا شروع کر دیا، اور اس طرح باتوں ہی باتوں میں "فرض علوم" نہ سیکھنے کی وجہ سے والد اور بیٹے دونوں نے طلاق دے دی۔ اور ایک ہنستا کھیلتا گھر برباد ہو گیا۔ یہ کوئی کہانی نہیں، بلکہ حقیقت ہے۔ اس طرح کے نہ جانے کتنے مسائل ہر روز مفتیان کرام کے پاس یا پھر دار الافتاء میں آتے ہیں۔ لوگ "فرض علوم" نہ سیکھنے کی وجہ سے خوشیوں بھری زندگی کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ علم نہ ہونے کے سبب، طلاق ہو جانے کے بعد بھی ایک ساتھ ہی رہتے ہیں اور حرام میں مبتلا رہتے ہیں۔ افسوس صد افسوس! آج شادیوں کی تیاریاں مہینوں بلکہ سالوں پہلے سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ حتی المقدور کسی بھی جیز کی کمی نہیں کی جاتی ہے۔ بس خیال نہیں ہوتا ہے تو نکاح و طلاق کے مسائل سیکھنے اور سکھانے کی طرف۔ یاد رکھیں! محبت اور اخلاص ہی نکاح کو نہیں بچا سکتے، بلکہ علم اور حکمت بھی ضروری ہے! کہیں لاعلمی اور ہنسی مذاق میں آپ بھی اپنا گھر نہ اجاڑ بیٹھیں، کیونکہ حدیث مبارک ہے: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں سنجیدگی بھی سنجیدگی ہے اور مذاق بھی سنجیدگی ہے (یعنی مذاق میں بھی وہی حکم ہے جو سنجیدگی میں ہے ) نکاح ، طلاق اور (طلاق کے بعد ) رجوع کرنا “ ۔ (مشکوۃ،باب الخلع والطلاق، ص284،مطبوعہ:کراچی ) امت مسلمہ کے والدین سے گزارش ہے کہ جہاں آپ اپنے بچوں کی شادیوں کی تیاریوں میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے ہیں، وہی آپ اپنے بچوں کو "نکاح و طلاق" کے مسائل سیکھانے کا بھی انتظام ضرور کریں۔ تاکہ آپ کے بچوں کی آنے والی زندگی اور نسلیں سلامت رہیں۔ امت مسلمہ کے نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ آپ بھی اپنی شادی سے پہلے نکاح و طلاق کے مسائل سیکھنے کا احتمام ضرور کریں، تاکہ آپ کی زندگی آسان اور خوشحال ہو۔ رب العالمین ہم سبھی کو فرض علوم سیکھنے، سمجھنے، عمل کرنے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے ✍️از- بنت اسلم برکاتی 9/ شعبان المعظم/1446 8/ فروری/2025

Scholars around the World
Scholars around the World
2/11/2025, 12:00:18 PM

`ہدف کو حاصل کرنا` زندگی کو با مقصد بناؤ ۔ مقصد میں آنے والی روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے راستہ ضرور بدلو؛ لیکن روکاوٹوں کے ڈر سے راستہ کبھی راسہ نہ بدلوں ۔ ہم ایک بار ناکام ہوں گے دو بار یا تین بار لیکن ہر ناکامی کے بعد مایوسی نہیں بلکہ ایک نئے جذبے ، حوصلے سے پھر سے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی ضد کے ساتھ کوشش کریں اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد سے میں ضرور کامیاب ہوں گے، میرا مقصد پورا کرنے میں جو روکاوٹیں ہیں، ان کو دور کر کے میں اپنے مقصد کو ضرور حاصل کروں گا ۔ پھر ان شاءاللہ تعالیٰ ایک دن ایسا آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم کامیاب بھی ہوں گے اور ہمارا یقین اور مضبوط ہوتا چلا جائے گا ۔ کوئی بھی چیز چاہے وہ کتنی ہے چھوٹی کیوں نہ ہو بغیر محنت و مشقت سے حاصل نہیں ہوتی۔ اس لئے اٹھو اور اپنا ایک ہدف بناؤ ۔ اس طرح کی غفلت ہماری دنیا و آخرت کو برباد کر دے گی ۔ از- خان حلیمہ سعدیہ(ممبئی) 11/فروری/2025، بروز:منگل

Scholars around the World
Scholars around the World
2/11/2025, 12:00:35 PM

𝙃𝙪𝙢𝙖𝙧𝙞 𝙗𝙤𝙝𝙤𝙩 𝙨𝙞 𝙠𝙝𝙪𝙨𝙝𝙞𝙮𝙤𝙣 𝙢𝙚𝙞𝙣 𝙝𝙪𝙢𝙖𝙧𝙞 𝙗𝙖𝙧𝙗𝙖𝙙𝙞 𝙠𝙚 𝙧𝙖𝙖𝙯 𝙥𝙤𝙨𝙝𝙚𝙚𝙙𝙖 𝙝𝙤𝙩𝙚 𝙝𝙖𝙞𝙣 𝙞𝙨𝙞𝙡𝙞𝙮𝙚 𝘼𝙡𝙡𝙖𝙝 𝙋𝙖𝙖𝙠 𝙪𝙣𝙝𝙚𝙞𝙣 𝙥𝙪𝙧𝙖 𝙣𝙖𝙝𝙞𝙣 𝙛𝙖𝙧𝙢𝙖𝙩𝙖 𝙖𝙪𝙧 𝙝𝙪𝙢 𝙮𝙚 𝙜𝙪𝙢𝙖𝙖𝙣 𝙠𝙖𝙧 𝙗𝙖𝙞𝙩𝙝𝙩𝙚 𝙝𝙖𝙞𝙣 𝙠𝙚 𝙝𝙪𝙢𝙖𝙧𝙞 𝙙𝙪𝙖𝙮𝙚𝙞𝙣 𝙦𝙪𝙗𝙤𝙤𝙡 𝙣𝙖𝙝𝙞𝙣 𝙝𝙤 𝙧𝙖𝙝𝙞𝙞𝙣. 𝘿𝙖𝙧 𝙃𝙖𝙦𝙚𝙚𝙦𝙖𝙩 𝘼𝙡𝙡𝙖𝙝 𝙋𝙖𝙖𝙠 𝙝𝙪𝙢𝙖𝙧𝙞 𝙗𝙝𝙖𝙡𝙖𝙖𝙞 𝙘𝙝𝙖𝙝𝙩𝙖 𝙝𝙖𝙞 𝙖𝙪𝙧 𝙝𝙪𝙢𝙖𝙚𝙞𝙣 𝙪𝙣 𝙠𝙝𝙪𝙨𝙝𝙞𝙮𝙤𝙣 𝙠𝙚 (𝙗𝙪𝙧𝙚) 𝙖𝙣𝙟𝙖𝙖𝙢 𝙨𝙚 𝙗𝙖𝙘𝙝𝙖𝙩𝙖 𝙝𝙖𝙞. 𝙄𝙉𝘿𝙀𝙀𝘿, 𝘼𝙇𝙇𝘼𝙃 𝙆𝙉𝙊𝙒𝙎 𝘼𝙉𝘿 𝙒𝙀 𝘿𝙊 𝙉𝙊𝙏 𝙆𝙉𝙊𝙒.

Link copied to clipboard!