
Scholars around the World
February 11, 2025 at 12:00 PM
`ہدف کو حاصل کرنا`
زندگی کو با مقصد بناؤ ۔ مقصد میں آنے والی روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے راستہ ضرور بدلو؛ لیکن روکاوٹوں کے ڈر سے راستہ کبھی راسہ نہ بدلوں ۔ ہم ایک بار ناکام ہوں گے دو بار یا تین بار لیکن ہر ناکامی کے بعد مایوسی نہیں بلکہ ایک نئے جذبے ، حوصلے سے پھر سے اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی ضد کے ساتھ کوشش کریں اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد سے میں ضرور کامیاب ہوں گے، میرا مقصد پورا کرنے میں جو روکاوٹیں ہیں، ان کو دور کر کے میں اپنے مقصد کو ضرور حاصل کروں گا ۔ پھر ان شاءاللہ تعالیٰ ایک دن ایسا آئے گا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم کامیاب بھی ہوں گے اور ہمارا یقین اور مضبوط ہوتا چلا جائے گا ۔ کوئی بھی چیز چاہے وہ کتنی ہے چھوٹی کیوں نہ ہو بغیر محنت و مشقت سے حاصل نہیں ہوتی۔ اس لئے اٹھو اور اپنا ایک ہدف بناؤ ۔ اس طرح کی غفلت ہماری دنیا و آخرت کو برباد کر دے گی ۔
از- خان حلیمہ سعدیہ(ممبئی)
11/فروری/2025، بروز:منگل