Day To Day
Day To Day
March 1, 2025 at 03:35 AM
`رمضان پلینر` " Ibadah " رمضان کا اصل مقصد اللہ کے قریب ہونا ہے۔ اس کے لیے کچھ مخصوص اہداف طے کریں: 1. قرآن ایک بار مکمل کرنے کا ارادہ کریں، یا اگر یہ مشکل ہو تو روزانہ کم از کم چند آیات کو ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں۔ 2. روزانہ تراویح کا اہتمام کریں اور تہجد کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں۔ 3. اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے دعاؤں کی لسٹ بنائیں، تاکہ ہر دن آپ کسی نہ کسی مقصد کے لیے اللہ سے مانگ سکیں۔ 4. صبح و شام کے اذکار کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر، استغفراللہ کا ورد کرتے رہیں۔ 5. ہر دن کچھ نہ کچھ راہِ خدا میں دینے کی عادت ڈالیں، چاہے ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔ ' Fuel for Ibadah ' شروع میں سب پرجوش ہوتے ہیں، لیکن جیسے جیسے دن گزرتے ہیں، عبادت کا شوق کم ہونے لگتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے: 1. اپنے کمرے، موبائل یا ڈائری میں ایسے پیغامات لکھیں جو آپ کو عبادت کے لیے متحرک کریں۔ 2. روزانہ کسی اچھے عالم کا بیان یا تفسیر سنیں، خاص طور پر افطار سے پہلے یا کام کے دوران۔ 3. عبادت سے پہلے دعا کریں, اللہ سے مانگیں کہ وہ آپ کو استقامت عطا کرے۔ 4. کسی کے ساتھ عبادات کا schedule طے کریں تاکہ ایک دوسرے کا محاسبہ بھی ہو سکے۔ 5. ایک نوٹ بک رکھیں اور روزانہ لکھیں کہ آپ نے کون سی عبادات بہتر طریقے سے ادا کیں، کہاں کمی رہ گئی، اور کل کے لیے کیا ارادہ ہے۔ ' Health ' رمضان میں اکثر لوگ یا تو بہت کمزور ہو جاتے ہیں یا بہت زیادہ کھا کر صحت خراب کر لیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے: 1. سحری میں ایسی چیزیں کھائیں جو دیر تک توانائی دیں جیسے دلیہ، دودھ، دہی، انڈے، کھجور، اور خشک میوہ جات۔ 2. افطار میں کھجور اور پانی سے افطار کریں، پھر پروٹین، سبزیوں اور ہلکی غذا کا استعمال کریں۔ 3. زیادہ کھانے سے بچیں, ضرورت سے زیادہ کھانے سے سستی اور معدے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ 4. چینی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں، اگرچہ بازار کی سموسے پکوڑے پرکشش لگتے ہیں، لیکن ان کا کم سے کم استعمال کریں۔ ' Transition of Habits ' رمضان بہترین وقت ہے اپنی زندگی کو سدھارنے کا۔ چند اہم تبدیلیاں جو لانے کی کوشش کرنی چاہیے: 1. جیسے ہی اذان ہو، فوراً نماز ادا کریں۔ 2. خود کو گانوں کی بجائے اسلامی نشید یا قرآن کی تلاوت سننے کا عادی بنائیں۔ 3. زبان کی حفاظت کریں، کسی کی برائی یا فضول بحث سے پرہیز کریں۔ 4. سوشل میڈیا پہ زیادہ وقت ضائع کرنے کے بجائے دینی مواد دیکھنے کو ترجیح دیں۔ 5. بے مقصد کھانے کی عادت ترک کریں۔ ' Hydration ' رمضان میں ڈی ہائیڈریشن ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے، اس لیے: 1. افطار سے سحری تک 8 گلاس پانی پینے کا ہدف بنائیں۔ 2. ناریل پانی اور ہربل چائے کا استعمال کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔ 3. چائے اور کافی کم کریں کیونکہ یہ پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔ 4. پانی سے بھرپور غذائیں جیسے کھیرے، تربوز، دہی وغیرہ کا استعمال بڑھائیں۔ ' Sleep Plans ' نیند کا خراب schedule سستی اور کمزوری کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے: 1. نیند کا schedule بنائیں تاکہ جسم اور دماغ کو آرام مل سکے۔ 2. دن میں 20-30 منٹ کا پاور نیپ لیں تاکہ تھکن نہ ہو۔ 3. رات کو زیادہ نہ سوئیں تاکہ دن کے وقت کمزوری نہ ہو اور وقت ضائع نہ ہو۔ 4. سونے سے پہلے موبائل کا استعمال کم کریں تاکہ نیند اچھی آئے۔ 'Workout ' رمضان میں ورزش چھوڑنے سے digestive system خراب ہو سکتا ہے، اس لیے ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں: ورزش کا بہترین وقت ہے، 1. افطار سے پہلے (ہلکی ورزش، تاکہ بہت زیادہ تھکن نہ ہو) 2. افطار کے بعد (چہل قدمی یا معمولی اسٹریچنگ) 3. سحری سے پہلے (ہلکی یوگا یا اسٹریچنگ) مفید ورزشیں کون کون سی ہیں؟ ہلکی واک، جاگنگ یا اسٹریچنگ جسمانی وزن والی ورزشیں جیسے اسکواٹس، پش اپس یوگا یا ہلکی اسٹریچنگ بہت زیادہ مشقت والی ورزش سے پرہیز کریں۔ رمضان میں سخت ورزش سے پانی کی کمی اور تھکن ہو سکتی ہے۔ اب اپنا plan بنائیں، جو چیزیں نئی ہوں، شیئر کرتی جائیں اور رمضان کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ 🤍

Comments