Day To Day WhatsApp Channel

Day To Day

0 subscribers

About Day To Day

Daily updates Shopping deals Literature ♥️ Little poetry 😂

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 3:18:58 AM
Video
Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 3:32:06 AM

*یہ رات سراپا رحمت، یہ لمحے سراپا نور!* *تراویح کی بہاریں، سحری کی رونقیں،* *رمضان کا استقبال کیجیے دل کی گہرائیوں سے! 🌙✨*

Image
Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 3:35:40 AM

`رمضان پلینر` " Ibadah " رمضان کا اصل مقصد اللہ کے قریب ہونا ہے۔ اس کے لیے کچھ مخصوص اہداف طے کریں: 1. قرآن ایک بار مکمل کرنے کا ارادہ کریں، یا اگر یہ مشکل ہو تو روزانہ کم از کم چند آیات کو ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں۔ 2. روزانہ تراویح کا اہتمام کریں اور تہجد کی عادت ڈالنے کی کوشش کریں۔ 3. اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے لیے دعاؤں کی لسٹ بنائیں، تاکہ ہر دن آپ کسی نہ کسی مقصد کے لیے اللہ سے مانگ سکیں۔ 4. صبح و شام کے اذکار کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔ سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر، استغفراللہ کا ورد کرتے رہیں۔ 5. ہر دن کچھ نہ کچھ راہِ خدا میں دینے کی عادت ڈالیں، چاہے ایک روپیہ ہی کیوں نہ ہو۔ ' Fuel for Ibadah ' شروع میں سب پرجوش ہوتے ہیں، لیکن جیسے جیسے دن گزرتے ہیں، عبادت کا شوق کم ہونے لگتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے: 1. اپنے کمرے، موبائل یا ڈائری میں ایسے پیغامات لکھیں جو آپ کو عبادت کے لیے متحرک کریں۔ 2. روزانہ کسی اچھے عالم کا بیان یا تفسیر سنیں، خاص طور پر افطار سے پہلے یا کام کے دوران۔ 3. عبادت سے پہلے دعا کریں, اللہ سے مانگیں کہ وہ آپ کو استقامت عطا کرے۔ 4. کسی کے ساتھ عبادات کا schedule طے کریں تاکہ ایک دوسرے کا محاسبہ بھی ہو سکے۔ 5. ایک نوٹ بک رکھیں اور روزانہ لکھیں کہ آپ نے کون سی عبادات بہتر طریقے سے ادا کیں، کہاں کمی رہ گئی، اور کل کے لیے کیا ارادہ ہے۔ ' Health ' رمضان میں اکثر لوگ یا تو بہت کمزور ہو جاتے ہیں یا بہت زیادہ کھا کر صحت خراب کر لیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے: 1. سحری میں ایسی چیزیں کھائیں جو دیر تک توانائی دیں جیسے دلیہ، دودھ، دہی، انڈے، کھجور، اور خشک میوہ جات۔ 2. افطار میں کھجور اور پانی سے افطار کریں، پھر پروٹین، سبزیوں اور ہلکی غذا کا استعمال کریں۔ 3. زیادہ کھانے سے بچیں, ضرورت سے زیادہ کھانے سے سستی اور معدے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ 4. چینی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں، اگرچہ بازار کی سموسے پکوڑے پرکشش لگتے ہیں، لیکن ان کا کم سے کم استعمال کریں۔ ' Transition of Habits ' رمضان بہترین وقت ہے اپنی زندگی کو سدھارنے کا۔ چند اہم تبدیلیاں جو لانے کی کوشش کرنی چاہیے: 1. جیسے ہی اذان ہو، فوراً نماز ادا کریں۔ 2. خود کو گانوں کی بجائے اسلامی نشید یا قرآن کی تلاوت سننے کا عادی بنائیں۔ 3. زبان کی حفاظت کریں، کسی کی برائی یا فضول بحث سے پرہیز کریں۔ 4. سوشل میڈیا پہ زیادہ وقت ضائع کرنے کے بجائے دینی مواد دیکھنے کو ترجیح دیں۔ 5. بے مقصد کھانے کی عادت ترک کریں۔ ' Hydration ' رمضان میں ڈی ہائیڈریشن ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے، اس لیے: 1. افطار سے سحری تک 8 گلاس پانی پینے کا ہدف بنائیں۔ 2. ناریل پانی اور ہربل چائے کا استعمال کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔ 3. چائے اور کافی کم کریں کیونکہ یہ پانی کی کمی کا باعث بنتے ہیں۔ 4. پانی سے بھرپور غذائیں جیسے کھیرے، تربوز، دہی وغیرہ کا استعمال بڑھائیں۔ ' Sleep Plans ' نیند کا خراب schedule سستی اور کمزوری کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے: 1. نیند کا schedule بنائیں تاکہ جسم اور دماغ کو آرام مل سکے۔ 2. دن میں 20-30 منٹ کا پاور نیپ لیں تاکہ تھکن نہ ہو۔ 3. رات کو زیادہ نہ سوئیں تاکہ دن کے وقت کمزوری نہ ہو اور وقت ضائع نہ ہو۔ 4. سونے سے پہلے موبائل کا استعمال کم کریں تاکہ نیند اچھی آئے۔ 'Workout ' رمضان میں ورزش چھوڑنے سے digestive system خراب ہو سکتا ہے، اس لیے ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں: ورزش کا بہترین وقت ہے، 1. افطار سے پہلے (ہلکی ورزش، تاکہ بہت زیادہ تھکن نہ ہو) 2. افطار کے بعد (چہل قدمی یا معمولی اسٹریچنگ) 3. سحری سے پہلے (ہلکی یوگا یا اسٹریچنگ) مفید ورزشیں کون کون سی ہیں؟ ہلکی واک، جاگنگ یا اسٹریچنگ جسمانی وزن والی ورزشیں جیسے اسکواٹس، پش اپس یوگا یا ہلکی اسٹریچنگ بہت زیادہ مشقت والی ورزش سے پرہیز کریں۔ رمضان میں سخت ورزش سے پانی کی کمی اور تھکن ہو سکتی ہے۔ اب اپنا plan بنائیں، جو چیزیں نئی ہوں، شیئر کرتی جائیں اور رمضان کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ 🤍

Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 9:02:26 AM

*✦ رمضــان المبـارک کا استقبـال خــوشی اور دعــاؤں کے ساتھ ہم نے کرنا ہے رمضـان المبـارک کا چـاند 🌙 دیکھـنے کا اہتمـام ہم نے لازمی کـرنا ہے ، کیونکہ آمـد رمضان کا فیصـلہ چـاند دیکھـنے پر ہوتا ہے اور چــاند دیکھ کر یہ دعــا ضــرور مانگنــی ہے ان شاءاللّٰہ* رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا ✦ *إِذَا رَأَيْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَصُومُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا* جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب شوال کا چاند دیکھو تو افطار ( عید ) کرو اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم تیس دنوں کے روزے پورے کرو (صحیح مسلم ٢٥١٤) *✦ رمضــان المبـارک کا چــاند دیکھ کر یہ دعــا ضــرور پڑھنی ہے ان شاءاللّٰہ* ☜ *اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّه* اے اللّٰہ! ہم ہر یہ چاند امن، ایمان، سلامتی، اسلام کے ساتھ طلوع فرما اے چاند میرا اور تیرا رب اللّٰہ ہے۔(جامع الترمذی ٣٤٥١) صحیح *✦ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضٰی، رَبُّنَا وَرَبُّکَ اللّٰہُ* ’اللّٰہ سب سے بڑا ہے، اے اللّٰہ! تو اسے امن، ایمان، سلامتی، اسلام اور اس چیز کی توفیق کے ساتھ جسے تو پسند کرتا ہے، ہم پر طلوع فرما، اے ہمارے رب! اور (جس سے) تو راضی ہوتا ہے۔(اے چاند!) ہمارا اور تمہارا رب اللّٰہ ہے۔ (جامع الترمذی ٣٤٥١ ، وسنن الدارمی ١٦٨٧)

Image
Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 11:32:51 AM

سحری جب سن 2 ہجری میں روزے فرض ہوئے تو کچھ ہی وقت بعد یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اہلِ مدینہ کو سحری میں جگانے کے لیئے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے ...؟ تاریخ کے اوراق کی گرد کو اگر جھاڑ کر دیکھا جائے تو علم ہوتا ہے کہ ایک صحابی " سیدنا_بلال_بن_رباح" رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ پہلے شخص تھے، جو روزوں کی فرضیت کے بعد مدینہ کی گلیوں میں سحری کے وقت آوازیں لگا، لگا کر روحانیت کا سماں باندھ دیتے تھے اور لوگوں کو سحری کے لئے جگایا کرتے تھے سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یہ سنت مدینہ المنورہ میں زور پکڑتی گئی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سے دوسرے لوگ بھی یہ خدمت انجام دینے لگے ان سحری جگانے والوں کے ساتھ اکثر بچے بھی شوق میں شامل ہو جاتے اور رمضان کی سحری ایک خوشنما فیسٹول محسوس ہونے لگتی تھی عربی میں سحری جگانے والوں کو " مسحراتي" کہتے ہیں مدینہ المنوره کے بعد عرب کے دوسرے شہروں میں بھی سحری جگانے والے اس روایت کی پیروی کرنے لگے اور پھر یہ رواج پوری اسلامی دنیا میں پھیل گیا۔ "مسحراتی" یہ فریضہ فی سبیل الله انجام دیا کرتے تھے، لیکن ان کی خدمت سے مستفید ہونے والے مسلمان انہیں مایوس نہیں کرتے تھے اور آخری روزے والے دن انھیں ہدیہ انعام یا عیدی دیتے تھے۔ اس کے علاوہ مسجدوں کے امام مسجدوں کی چھتوں یا میناروں پر لالٹین جلا کر رکھ دیتے تھے اور باآواز بھیبلند لوگوں کو سحری کے وقت کی اطلاع دیتے تھے جہاں آواز نہیں پہنچ پاتی تھیں، لوگ روشن لالٹین دیکھ کر اندازہ لگا لیتے تھے کہ سحری کا وقت ہو گیا ہے...

Image
Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 12:10:15 PM

"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟ "ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟ 👈اردو میں دو چشمی *ھ* کا استعمال مرکب حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً: بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔ بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ . لیکن یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔ کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً: بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔ اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ ‘‘ *ہ* ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔ ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں: "ھ" 👈 *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔ "ہ"👈 *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔ "ھ"👈 *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔ "ہ"👈 *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔ "ھ"👈 *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔ "ہ"👈 *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔ "ھ"👈 *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔ "ہ"👈 *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔ "ھ"👈 *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔ "ہ"👈 *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔ "ھ"👈 *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔ "ہ"👈 *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔ "ھ"👈 *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔ "ہ"👈 *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔ *نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔ "ھ"👈 *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔ "ہ"👈 *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔ "ھ"👈 *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔ "ہ"👈 *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔ "ھ"👈 *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔ "ہ"👈 *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔ یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمّید ہے اس سے آپ مستفید ہوں گے.

Image
Day To Day
Day To Day
3/1/2025, 3:05:04 PM
❤️ 1
Image
Link copied to clipboard!